فضل کے لیے شُکرگزاری

فضل کے لیے شُکرگزاری

اور ستِفَنُس فضل اور قُوّت سے بھرا ہُؤا لوگوں میں بڑے بڑے عجِیب کام اور نِشان ظاہِر کِیا کرتا تھا۔  اعمال 6 :  8

 فضل آپ کی زندگی میں ہرروز آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر: جب آپ کسی ایسی صورتحال میں پڑ جاتے ہیں جو آپ کو مایوسی کی طرف دھکیلنے لگتی ہے تو ٹھہر جائیں اور کہیں، "اَے خُداوند، مجھ پر فضل فرما۔” پھر اِیمان کے ساتھ بھروسہ کریں کہ خُدا نے آپ کی دُعا سُن لی ہے اور شُکر گزار ہوں کہ جب آپ اپنے روزمرہ کے معمولات کو پورا کررہے ہوں گے تو اس دوران وہ آپ کی صورتحال کو حل کر رہا ہوگا۔

اِیمان ایسا وسیلہ ہے جس کے ذریعے آپ اور میں اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خُدا کے فضل  کوحاصل کرتے ہیں۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ فضل خُدا کی طاقت ہے جو ہماری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایمان کے وسیلہ سے ہمیں ملتی ہے۔ اگلی بار جب آپ مایوسی محسوس کرنے لگیں تو رُک جائیں اور خُدا کے فضل پر بھروسہ کرنے کا انتخاب کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں اپنی زندگی میں تیرے فضل کی طاقت کے لیے تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں۔ میری مدد کر کہ آج میں تجھ پر بھروسہ کروں نہ کہ اپنی طاقت پر۔ میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میرے ساتھ ہے اور میں تجھ پر بھروسہ کر سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon