فقط اِیمان رکھیں

فقط اِیمان رکھیں

لیکن مَیں ڈرتا ہُوں۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ جِس طرح سانپ نے اپنی مَکّاری سے حوّاؔ کو بہکایا اُسی طرح تُمہارے خیالات بھی اُس خلُوص اور پاک دامنی سے ہٹ جائیں جو مسِیح کے ساتھ ہونی چاہئے۔  2 کُرِنتھِیوں 3:11

ہمارے لیے خُدا کا منصوبہ دراصل بہت سادہ ہے اس لئے ہم کئی بار اس کو پہچاننے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ یسوع نے ہمیں خُدا کے منصوبے کو دریافت کرنے کا طریقہ سمجھایا ہے اور وہ یہ ہے کہ: ایمان لائیں! (دیکھیں یُوحنّا 12:1؛ 16:3)

جب خُدا آپ کے دِل میں کچھ ڈالتا ہے، یا جب آپ بائبل میں کچھ پڑھتے ہیں، تو آپ کو کہنا چاہیے: "تیرا شُکر ہو، خُداوند۔ میں اس پرایمان رکھتا/رکھتی ہوں. اگر خُدا نے کہا ہے کہ وہ مجھے کامیاب کرے گا، تو مجھے اس پر یقین ہے (دیکھیں یرمیاہ 11:29)۔ اگر خُدا کا کلام  فرماتا ہے کہ مَیں وہی کاٹوں گا/گی جو مَیں بوؤں گا/گی، تو مجھے اس بات کا بھی یقین ہے (دیکھیں 2 کرنتھیوں 6:9)۔ اگر وہ مجھ سے کہتا ہے کہ اپنے دشمنوں کے لیے دُعا کروں تو مجھے اس بات کا بھی یقین ہے اور میں ایسا ہی کروں گا/گی (دیکھیں متّی 44:5)۔ اگروہ ایسی چیزوں کو بُلانے کو کہتا ہے جو ہے ہی نہیں، تو مَیں اس پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں، اور مَیں انہیں  سرانجام  دوں گا/گی (دیکھیں رومیوں 17:4)۔”

اگر آپ اپنے حالات کے بدلنے سے پہلے ہی خُدا کے کلام پر بھروسہ کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو آپ کو خُوشی  ملےگی۔ بس خُدا پر ایمان رکھیں!


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ  میری مدد کر تاکہ میں آج تیرے کلام پر بھروسہ کروں تاکہ میرے کام آسان ہوجائیں۔ ان وعدوں کے  لیے تیرا شُکریہ جو تُو نے میرے ساتھ بحیثیت فرزند کے کئے ہیں۔ آج، مَیں صرف اس بات پر ایمان لانے کا فیصلہ  کرتا/کرتی ہوں اورجو تُو نے کہا ہے وہ میری زندگی کے لئے  سچ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon