فیصلہ آپ کو کرنا ہے

کیونکہ ہم خُدا (اُسی) کی کاریگری (دستکاری) ہیں اور مسیح یسوع میں اُن نیک اعمال کے واسطے مخلوق (نئے سِرے سے پیداہوئے) ہوئے جن کو خُدا نے پہلے سے (پیشتر سےارادہ کیا ہوا تھا) ہمارے (ان راہوں پر چلنا جن کو اس نے پیشتر سے ہمارے لئے تیار کیا ہے) کرنے کے لئے (وہ اچھّی زندگی گزاریں جو اُس نے ہمارے لئے پہلے سے ترتیب دی اور تیار کی ہے)  تیار کیا تھا   اِفسیوں 2 : 10

خُدا نے آپ کو ایک بہت خوبصورت انعام بخشا ہے یعنی: آزاد مرضی۔ خُدا آپ کو یہ موقع دے رہا ہے کہ جس صورت میں اُس نے آپ کو بنایا ہے آپ خود کو اُسی صورت میں قبول کریں لیکن آپ کے پاس آزاد مرضی ہے اِس لئے اگر آپ چاہیں تو اِس موقع کوٹھکرا سکتے ہیں۔ کسی چیز کو قبول کرنے کا مطلب ہے کہ اُسے معمول کے مطابق، مناسب اور ٹھیک سمجھا جائے۔

لوگوں کا اپنی ذات کو رد کرنے کا سبب یہ ہے کہ وہ خود کو صیح اور ٹھیک نہیں سمجھتے، وہ صرف اپنی خطاؤں اور کمزوریوں کو دیکھتے ہیں، اپنی خوبصورتی اورصلاحیتوں پر نگاہ نہیں کرتے۔ یہ ایک غیر متوازن رویہ ہے جو ماضی میں ایسے لوگوں کی طرف سے پیدا ہوتا ہے جن کو ہمارے اُوپراختیار دیا جاتا ہے جنھوں نے ہماری کمزوریوں اور غلطیوں پر زیادہ دھیان دیا اور صلاحیتوں اورراستی کی باتوں پر نہیں۔

عاموس 3 : 3 میں ہم پڑھتے ہیں کہ "اگر دو شخص باہم متفق نہ ہوں توکیا اکٹھے چل سکیں گے؟ ” آپ خُدا کےسا تھ چل سکتے ہیں ۔۔۔۔ آپ اُس کے نزدیک جا سکتے ہیں ۔۔۔۔ جب آپ اس کے ساتھ متفق ہونے کا فیصلہ کریں گے۔  اس نے کہا کہ وہ آپ سے پیار کرتا اور آپ کو قبول کرتا ہے اس لئے اگر آپ اس کے ساتھ متفق ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اب آپ خود کو ناپسند اور رد نہ کریں۔


جب خُدا نے آپ کو تخلیق کیا، اُس نے ایک بہت خوبصورت انسان کو تخلیق کیا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon