آپس کی محبت کےسوا کسی چیز میں کسی کے قرض دار نہ ہو… رومیوں ۱۳: ۸
یہ بات سمجھنا ہمارے لئے بہت اہم ہے کہ مال ودولت کی جنگ دراصل روحانی جنگ ہے۔ دشمن ہمیں آزماتا ہے کہ ہم اپنی بساعت سے زیادہ خرچ کریں اور بوجھ تلے دبے رہیں اورخدا کے ساتھ درست طورپر نہ چل سکیں۔
لیکن ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ پاک روح میں راستبازی،اطمینان اور خوشی کی زندگی بسر کرکے لطف اندوز ہوں جس کے لئے یسوع نےاپنی جان دی ۔ لیکن اگر ہم کسی بوجھ یا مالی قرض کے نیچے دبے ہوئے ہیں توایسا ممکن نہیں ہے۔
اورقرض سے پاک زندگی بسر کرنا ممکن ہےاگر ہم پیسے کے استعمال میں الہیٰ اصولوں کو پیشِ نظر رکھیں۔ میرے شوہر ڈیو کہتے ہیں کہ اگر ہم اپنی حدود یا تنخواہ میں گزارا کرنا سیکھ لیں تو خدا ہمیں برکت دے گا ہماری حدود کو بڑھائے گا اور ہمارے پاس اور زیادہ ہوگا۔ لوقا ۱۹: ۱۷ میں بتایا گیا ہے کہ جب ہم تھوڑے میں دیانتدار ہوں گے تو خدا ہم سے خوش ہوگا۔ اورہمیں زیادہ چیزوں کا مختار بنائے گا۔
پس جتنا خدا نے آپ کو دیا ہے اس سے بہت ’’اعلیٰ‘‘زندگی بسر کرنے کی آزمائیش نہ پھنسیں ۔ اپنی بساط کے مطابق خرچ کریں اورقرض سے دور رہیں ، پھر دیکھیں کہ خدا آپ کو بڑھائے گا۔
یہ دُعا کریں
اَے خدا میں مال و دولت کی روحانی جنگ پر فتح حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں، پس میں قرض میں زندگی گزارنے اور اپنی بساط سے زیادہ خرچ کرنے سے انکار کرتا/کرتی ہوں تاکہ جو تو نے مجھے بخشا ہے اس میں وفادار رہوں۔