…ڈرو مت، چپ چاپ کھڑے ہو کر (ثابت قدم، پُراعتماد، بہادری سے) خداوند کی نجات کے کام کو دیکھو جو وہ آج تمہارے لئے کرے گا۔ خروج 14 : 13
خُداوند یسوع مسیح نے کہا کہ ابلیس جھوٹا ہے اور سب جھوٹوں کا باپ ہے (یُوحنّا 8 : 44)۔ اُس میں سچائی نہیں ہے۔ وہ خُدا کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنے کے لیےجھوٹ کے ذریعے سے دھوکہ دینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ دلیری سے خُدا کی فرمانبرداری نہ کرسکیں اور نہ ہی اُن برکتوں کو پاسکیں جو اُس نے اُن کے لیے رکھی ہیں۔
اکثر کسی چیز کا خوف خود اُس چیز سے بدتر ہوتا ہے. اگر ہم ہمت کریں اور تہیہ کرلیں کہ ہم وہی کریں گے جس سے ہم خوف زدہ ہیں، تو ہمیں معلوم ہوگا کہ یہ اتنا ڈراؤنا نہیں جتنا ہم نے سوچا تھا۔
کلامِ خُدا میں شُروع سے آخرتک خُداوند اپنے لوگوں سے کہتا ہے کہ، "ڈرو مت۔” ہمارا اِیمان ہے کہ اس نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ اپنے لوگوں کوحوصلہ دینا چاہتا تھا تاکہ وہ ابلیس کو اپنی برکات چھننے کی اجازت نہ دیں.
اورچونکہ خُداوند جانتا ہے کہ ہم خوف زدہ ہونے کی طرف مائل رہتے ہیں، اِسی طرح سے وہ مسلسل ہمیں نصیحت کرتا اور ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زوردیتا ہے کہ جو مشکل ہمارے سامنے ہے ہمیں اُس میں سے گزرتے ہو ئے اُس کی مرضی کو پورا کرنا ہے۔ کیوں؟ کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ عظیم برکات ہماری منتظر ہیں۔
دشمن آپ کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ آپ کی موجودہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کو مستقبل میں کامیابی نہیں ملے گی، لیکن بائبل مقّدس ہمیں یہ سِیکھاتی ہے کہ چاہے ہمارےموجودہ حالات کیسے بھی ہیں، خُدا کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں.(مرقس 23 : 9)
ڈرو مت: اگر آپ یہ اِن دو الفاظ کوعمل میں لائیں گے تو آپ کی زندگی میں فتح مندی ہوگی.