اور اِیمان کے بانی [ہمارے عقیدے کے لیے پہلی ترغیب دینے والا] اور کامِل [اسے پختگی اور کمال تک پہنچانا] کرنے والے یِسُوع [ان تمام چیزوں سے دھیان ہٹا کر] کو تکتے رہیں۔ عِبرانیوں 12 : 2
جو لوگ زندگی کی اچھّی دوڑ دوڑ چُکے ہیں وہ مضبوط کردار کے حامل ہوتے ہیں۔ اِیماندار ہونے کے ناطے، ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے کہ رُوح القدس ہم میں یہ خوبی پیدا کررہا ہے کہ ہم وہ کام کرنے کے لئے تیارہوجائیں جو خُدا نے ہمیں کرنے کے لیے بلایا ہے— ہمارے پاس "قائم رہنے کی طاقت” ہے۔ خُداوند یسوع مسیح نے اس وقت ہمت نہیں ہاری جب اُس کے حالات مخلالف تھے اوروہ ہمارے لئے ایک نمونہ ہے۔ بائبل کہتی ہے کہ ہمیں ان تمام باتوں سے اپنی نظروں کو ہٹانا چاہیے جو ہماری توجہ بٹاتی ہیں اور اس کے بجائے یسوع کی طرف دیکھنا چاہئے۔
میرا خیال ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ وہ سب کچھ کرنا اور بننا چاہتے ہیں جو خُدا ہمارے لیے چاہتا ہےاورراستے میں اس سے لطف اندوز بھی ہونا چاہتے ہیں۔ ہمیں بڑی خوشی اس وقت ملتی ہے جب ہم اُس دوڑ کو جس کے لئے خُدا نے ہمیں بلایا ہے مکمل کرلیتے ہیں۔ سفر سے لطف اندوز ہوں اور اپنی نظریں انعام پر رکھیں۔ آپ کے پاس سب سے بڑی تسلّی یہ ہے کہ میں ابھی بھی یہاں ہوں۔ جب آپ یہ اقرار کرتے ہیں تو آپ کہہ رہے ہوتے ہیں، "میں نے ترک نہیں کیا۔ میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں ابھی تک یہاں ہوں۔”
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں تیرا شکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ رُوح القّدس کی مدد سے، میرے پاس قائم رہنے کی طاقت ہے۔ میں آج ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں — میں کبھی ہمت نہیں ہاروں گا/گی۔ میری مدد کر کہ میں دوڑ کو ثابت قدمی کے ساتھ دوڑوں اوراُس خوشی کو جان سکوں جو کسی کام کواچھّی طرح مکمل کرنے سے ملتی ہے۔