۔آپکے لئے جو خدا کا منصوبہ ہے اُس پر بھروسہ کرنا سیکھیں

۔آپکے لئے جو خدا کا منصوبہ ہے اُس پر بھروسہ کرنا سیکھیں

اپنی راہ خداوند پر چھوڑ دے(اپنا ہر بوجھ اور ہر فکر اس کو دے دو) اور اُس پر توکل(تکیہ کر،بھروسہ کر، اور اعتقاد رکھ) کر۔ وہی سب کچھ کرے گا۔ زبور ۳۷ : ۵

خدا پر بھروسہ کرنے سے آپ اپنی زندگی کوآسان بنا سکتے ہیں۔ بہت دفعہ ہم بھروسہ کرنا ہی نہیں چاہتےجس کی وجہ شاید یہ ہو کہ ماضی میں بہت دفعہ آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہو یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ایک خود مختار شخصیت کے مالک ہیں۔ وجہ جو بھی ہو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خدا پر بھروسہ کرنا سیکھیں۔

پریشان ہونا،شکستہ حال ہونا یا اپنی زندگی کے معاملات کو درست کرنے کی خود سے کوشش کرنا آسان ہے لیکن اس سے کچھ کام نہیں بننے والا۔جب کہ خدا کا منصوبہ آپ کے منصوبہ سے ہمیشہ بہتر ہے۔ وہ شخص جو خد اپر بھروسہ کرتا ہے جانتا ہے کہ وہ صیح راستہ پرہے۔

بھروسہ جادو طرح  پیدا نہیں ہوجاتا۔ بھروسہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم ایمان کے قدم اُٹھاتے اور خدا کی وفاداری کا تجربہ کرتے ہیں۔آپ کو شک، خوف،ڈراور اپنی خوف ناک خود مختاری کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ آپ خدا پر مکمل بھروسہ کی زندگی گزار سکیں۔ جب آپ ایسا کریں گےتو آپ کواپنی زندگی بہتر بنانے کے لئے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

خداپر بھروسہ کرنے سے ہماری زندگی میں مافوق الفطرت اطمینان پیدا ہوتا ہے، اور ہم سادگی ،آزادی اور خدا کی مرضی سے زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ پس جب آپ کوکچھ بھی سمجھ میں نہ آئےاُس وقت اس پر بھروسہ کریں اور ا س کے اطمینان اور آزادی کا تجربہ کریں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا تیری راہیں میری راہوں سے بہتر ہیں اور میں نے جان لیا ہے کہ  اپنے زور پر بھروسہ کرنے سے میں کہیں بھی نہیں پہنچ پاوٗں گا/گی۔ میں تجھ پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں یہاں تک کہ جب مجھے کچھ سمجھ میں نہ آئے اس لئے کہ میرے لئے تیرے اِرادے غیر متززل ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon