
کیونکہ تُم میں اَیسا کَون ہے کہ جب وہ ایک بُرج بنانا چاہے تو پہلے بَیٹھ کر لاگت کا حِساب نہ کر لے کہ آیا میرے پاس اُس کے تیّار کرنے کا سامان ہے یا نہیں؟ لُوقا 14 : 28
جب ہم مُحبّت میں چلنے کا عہد کرتے ہیں، تو اس سے عام طور پر ہمارے طرزِ زندگی میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ ہمارے بہت سے طریقے — ہمارے خیالات، ہماری گفتگو، ہماری عادات — بدلنے لگتی ہیں۔ مثال کے طور پرہوسکتا ہےکہ ہمیں اپنے اُوپر بہت زیادہ خرچ کرنے کی عادت ہو لیکن پھر ہم اس میں سے کچھ دوسروں پر خرچ کرنے لگ جائیں۔ ہم اس تبدیلی کا تجربہ اپنے وقت کے استعمال کے لحاظ سے بھی کر سکتے ہیں۔
مُحبّت میں ہمیں اپنی ذات کی قربانی دینی پڑتی ہے جس طرح کہ خُداوند یسوع نے ہمارے لیے اپنی مُحبّت کو ظاہر کرنے کے لیے قربانی دی تھی۔ مُحبّت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ صرف ایک جذباتی احساس نہیں ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ کوئی ایسی روحانی سچائی ہے جسے دیکھا یا چھوا نہیں جا سکتا- مُحبّت ہراُس شخص پر ظاہر ہوتی ہے جو اُس کے ساتھ رابطے میں آتا ہے۔ اس طرح خُدا کی مُحبّت ہمیشہ ہمارے لیے قائم رہتی ہے۔ سب سے عظیم ترین چیزوں میں سے ایک جس کے لیے ہمیں شُکرگزار ہونا چاہیے وہ یہ ہے کہ خُدا نے ہم پر اپنی مُحبّت کی خوبی کا اظہار کیا (دیکھیں رومیوں 8:5)۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں تیرا/تیری شُکر گزار ہوں اَے باپ کہ تُو نے خُداوند یسوع کو میرے گناہوں کی خاطر مرنے کے لیے بھیج کر اپنی مُحبّت کا اظہار کیا— اس نے پوری قیمت ادا کردی ہے۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ آج تُو مجھے مُحبّت میں چلنے کا موقع دے تاکہ مَیں کسی اورکا/کی مددگار بن سکوں۔