لومڑیوں کو پکڑو

لومڑیوں کو پکڑو

ہمارے لئے لومڑیوں کو پکڑو۔ اُن لومڑی بچّوں کو جو تاکِستان کو خراب کرتے ہیں غزل الغزلات 2 : 15

چھوٹی چھوٹی مایوسیوں سے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے جوبڑے مسائل کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں جو بڑے نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔

جو پریشانی ہمیں بڑی مایوسیوں یعنی جیسے نوکری میں ترقی نہ ملنا یا ہماری خواہش کے مطابق مکان کا نہ ملنا سے ہوتی ہے وہی پریشانی چھوٹی باتوں سے بھی ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر فرض کریں کہ آپ دوپہر کے کھانے پر کسی سے ملنے کے منتظرہیں لیکن وہ دیر سے پہنچتے ہیں۔ یا فرض کریں کہ آپ نے کسی ڈسکاؤنٹ کے بارے میں سُنا ہے اور جب آپ خاص اِسی لئے بازار پہنچتے ہیں تو وہ سب چیزیں فروخت ہو چکی ہوتی ہیں۔

اِس قسم کی پریشانیاں معمولی ہیں لیکن یہ تمام جمع ہو کر بڑی پیشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس لئے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کے ساتھ کس طرح سے برتاؤ کیا جائے اور کس طرح ان پر نظر رکھی جائے۔ ورنہ یہ ہماری پہنچ سے دور ہوجائیں گے اور توازن خراب ہوجائے گا۔

چھوٹی لومڑیوں کے خلاف جو ہمارا چین چُرا لیتی ہیں پہرے پر بیٹھنا بہت دانشمندی کی بات ہے۔

جیسا پولس نے اعمال کی کتاب میں کیا ہم خُدا کی مدد سے اُسی طرح کرنا سیکھ سکتے ہیں، جب سانپ اُس کے ہاتھ سے لپٹ گیا ۔۔۔۔ اُس نے اُسے جھٹک دیا (اعمال 28 : 1 – 5)! اگر ہم مایوسیوں کوجیسے ہی وہ ہمارے سامنے آتی ہیں فوراً جھٹکنا سیکھ لیں گے تواُن کا ڈھیر جمع ہو کر تباہی کا پہاڑ نہیں بنے گا۔

فتح مندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسائل ختم ہو جائیں گے؛ اِس کا ملطب ہے کہ خُدا کی قوّت موجود ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon