لوگوں کو جاننے کے لئے وقت نکالیں

ظاہِر (سطحی طور پر اور آنکھوں دیکھے کے مطابق) کے مُوافِق فیصلہ نہ کرو بلکہ اِنصاف سے فیصلہ کرو۔                            (یُوحنّا ۷ : ۲۴)

آج کی آیت بہت واضح ہےاورخُدا کی طرف سے ہمارے لئے مخصوص کلام ہے۔ وہ ہم سے کہتا ہے کہ لوگوں کے بارے میں سطحی طور پر یا ظاہر کے موافق فیصلہ نہ کریں۔

کئی سال تک میں بھی فوری فیصلہ سُنانے کی عادی تھی۔ خُدا نے بارہا مجھ سے سختی سے برتاوٗ کیا اور آخر کار میں نے جلد بازی اور سطحی طور پر فیصلہ کرنے کے خطرات کو جان لیا۔

اس سے پہلے کہ ہم لوگوں کے بارے میں فیصلہ کریں ہمیں وقت نکال کر یہ جاننا چاہیے کہ وہ کس قسم کے لوگ ہیں۔ ورنہ (۱) ہم ظاہر کے مطابق فیصلہ کرکے کسی کو قبول کرلیں گے جب کہ حقیقت میں وہ کچھ اورہی ہو یا (۲) ہم ظاہری خدوخال یا کاموں کے مطابق کسی کو رد کردیں گے جب کہ شاید وہ شخص باطنی طور پر بہت ہی اچھّا انسان ہو۔

ہم سب میں کچھ کمیاں، عجیب عادتیں، رویے اور کام کرنے کے طریقے ہیں جو دوسرے لوگ آسانی سے سمجھ نہیں سکتے۔ خُدا بھی ظاہر کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا اور ہمیں اس کے نمونہ کی پیروی کرنی ہے۔

داوٗد کوکبھی بھی بادشاہ بننے کے لئے نہ چُنا جاتا اگر لوگ ظاہر کے موافق فیصلہ کرتے۔ یہاں تک کہ اُس کے اپنے خاندان نے اُسے اِس قابل نہ سمجھا۔ لیکن خُدا نے داوٗد کے دِل پر نگاہ کی، جو ایک چرواہے کا دِل تھا۔ خُدا نے ایک پرستار کو دیکھا یعنی ایک ایسا شخص  جس کا دِل اُس کی طرف لگا ہوا تھا۔ ایک ایسا شخص جِسے وہ اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا تھا۔ یہ وہ خوبیاں ہیں جن کی خُدا قدر کرتا ہے لیکن ایک ہی نظر میں اِن کو پہچانا نہیں جاسکتا۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرناچاہتی ہوں کہ خُدا کو ڈھونڈیں اورلوگوں کے بارے میں  پاک رُوح کی آواز سُنیں ۔ وہ اُن کے دِلوں کو جانتا ہے اور وہ آپ کو بتائے گا کہ محتاط رہنا ہے یا کسی تعلق کو آگے بڑھانا ہے۔ جب آپ تعلقات کو بڑھانا اور لوگوں کو جاننا چاہتے ہیں تو راھنمائی کے لئے اُس پر بھروسہ کریں اپنی قابلیت پر نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

 لوگوں کےساتھ ویسا ہی برتاوٗ کریں جیسا آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon