اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔ 1 توارِیخ 10:4
مجھے اُمید ہے کہ اِس وقت آپ جو کچھ کررہے ہیں آپ کے دِل میں اُس سے بھی کچھ عظیم کرنے کی کوئی رویا یا خواب موجود ہے۔ افسیوں 20:3 میں ہمیں بتاتا گیا ہے کہ خُدا ہمارے خیال اور اِرادے سے بہت زیادہ کرسکتا ہے۔ اگر ہم کچھ بھی نہیں سوچ رہے ہیں، کسی چیز کی اُمید نہیں کر رہے یا کچھ بھی نہیں مانگ رہے تو ہم اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
خُدا نے ہمارے لئے ماضی میں جو بھی کام کئے ہیں ہمیں اُن کے لیے شُکر گزار ہونے کی ضرورت ہے، لیکن پھر بھی ہمارے اندراِیمان ہونا چاہیے اور ہمیں اپنے مستقبل کے لیے بڑے خیالات رکھنے چاہیں، بڑی چیزوں کی اُمید رکھنی چاہیے اور بڑی بڑی چیزیں مانگنی چاہیں۔ مَیں ہمیشہ کہتی ہوں، "مَیں خُدا سے بہت کچھ مانگوں گی اور بے شک مجھے اس کا آدھا بھی مل جائے تو بہت ہے لیکن میں تھوڑا نہیں مانگوں گی، چاہے مجھے اس میں سے سارے کے ملنے کی اُمید کیوں نہ ہو۔”
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ تُو چاہتا ہے کہ مَیں تیرے لیے بڑے خواب دیکھوں۔ میری مدد کر کہ مَیں اپنی زندگی کو محدود نہ کروں۔ مجھے یقین ہے کہ تیرے پاس میرے لئے بہت عظیم چیزیں ہیں، اور مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُومیری اُمید، سوچ اور درخواست سے بہت زیادہ کثرت سے اور کہیں زیادہ کر سکتا ہے۔