لے پالک ہونے کی روح

لے پالک ہونے کی روح

کیونکہ(وہ رُوح جو) تم کو غلامی کی رُوح نہیں ملی (ہے) جس سے پھر ڈر پیدا ہوبلکہ لے پالک (وہ رُوح جس سے فرزندیت کا حق پیدا ہوتا ہے) ہونے کی رُوح ملی جس (کی برکت ) سے ہم ابّا (باپ) یعنی اَے باپ کہہ کر پکارتے ہیں۔  رومیوں 8 : 15

پولس رسول ہمیں سیکھاتا ہے کہ پاک رُوح لے پالک ہونے کی رُوح ہے۔ لفظ لے پالک ہونے سے مُراد ہے کہ ہم خُدا کے خاندان میں شامل کئے گئے ہیں، اگرچہ پہلے ہم غیر تھے، اور خُدا کے ساتھ کسی بھی طرح سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔ ہم گنہگار اور خُدا سے جُدا تھے۔ لیکن خُدا نے ہمیں اپنی بڑی رحمت سے چھڑایا ہے، خریدا ہے اور ایک بار پھر اپنے بیٹے کے لہو سے ہمیں اپنی قربت بخشی ہے۔

ہم طبعی طور پر لے پالک ہونے کو سمجھ سکتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ وہ بچّے جن کے والدین نہیں ہوتے اُنہیں لوگ قصداً چُن لیتے ہیں اور اپنا بنا لیتے ہیں۔ اُن بچوں کے لئے یہ کس قدر تعظیم کی بات ہے کیونکہ اُن کے اپنانے والوں کو مقصد اورچاہت یہ ہوتی ہے کہ وہ اُن پر اپنی مُحبّت کو نچھاور کریں۔

خُدا نے مسیح میں اِیماندار کی حیثیت سے ہمارے لئے یہی کام  کیا ہے۔ خُداوند یسوع نے صلیب پر ہمارے لئے جو کام کیا ہے اُس کے سبب سے ہم ہمیشہ کے لئے اس کے خاندان میں شامل ہوچکے ہیں اور اُس کی رُوح ہماری رُوح میں بستی ہے اور خُدا کو پکارتی ہے۔ خُدا باپ نے دُنیا کی بنیاد رکھنے سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا کہ جو کوئی مسیح سے مُحبّت کرتا ہے وہ بھی اُس سے اپنے فرزند کے طور پرمُحبّت کرے گا اوراُسے قبول کرے گا ۔ اس نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اُن سب کو لے پالک بنا لے گا جنھوں نے خُداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کیا ہے۔ ہم خُدا کے وارث بن جاتے ہیں اور اُس کے بیٹے خُداوند یسوع مسیح کے ہم میراث۔

جب ہم یہ جان لیتے یہں کہ ہم خُدا کے خاندان میں شامل ہیں تو اس سے ہمیں اس کے تخت کے پاس جانے کی دلیری حاصل ہوتی ہے تاکہ اُس کے سامنے اپنی درخواستیں پیش کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon