اورچونکہ دانی ایل میں فاضل رُوح تھی اِس لئے وہ اُن وزیروں اورناظموں پرسبقت لے گیا اور بادشاہ نے چاہا کہ اُسے تمام ملک پر مختار ٹھہرائے۔ دانی ایل ۶ :
بائبل مقّدس میں دانی ایل کے تعلق سے بیان کیا گیا ہے کہ اُس میں’’فاضل روح‘‘ تھی۔وہ اپنی زندگی میں قیمت کی پرواہ کئے بغیر خُدا کو جلال دیتا تھا۔اُس نے ایک ایسی زندگی گزاری جس سے خد اکو جلال ملا اگرچہ اُس کو ایک بڑی قیمت اَدا کرنی پڑی۔
دانی ایل خدا سے پیارکرتا تھا اوراُس نے خدا کی خدمت کا جو وعدہ کیا وہ اس پرغیر متززل طور پر قائم رہا۔ جس کے نتیجہ میں خدا نےاسے بادشاہ کی نظر میں مقبول ٹھہرایا،اوراِسی وجہ سے وہ اُس ملک کےدوسرے وزیروں پر ممتاز کیا گیا۔ لیکن اسے خدا کے ساتھ چلنے کے باعث آزمائش کا سامنا کرںا پڑا۔
دوسرے وزیروں کو یہ پسند نہیں آیا کہ وہ بادشاہ کا منظورِنظر ہے۔اس لئے انہوں نے بادشاہ کو دھوکے سے ایک ایسا قانون جاری کرنے کا حکم دیا جس کےتحت کوئی بھی شخص اگلے تیس دن تک بادشاہ کے سوا کسی اور خدا کے حضور دُعا نہیں کر سکتا تھا۔اورجواُس قانون کو نہیں مانے گا اسے شیروں کی ماند میں ڈالنے کا حکم جاری کیا گیا۔
دانی ایل نے اُس حکم کو نہ مانا وہ خدا کے حضور اپنے وعدے کے بارے میں زیادہ فکر مند تھا۔اوراگرآپ اس کہانی سے واقف ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ خدا نے اسے بچایا اور آخرمیں خدا ہی کے نام کو جلال ملا۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ بھی اسی فاضل روح کے ساتھ زندگی بسر کریں۔اپنی زندگی کے ہرحصّہ میں خدا کے لئے زندگی گزارنے کے لئے پُرعظم رہیں۔جب آپ ایسا کریں گے تودانی ایل کی مانند اپنے ہرکام سے اپنی زندگی کے اصلی مقصد کو پورا کریں گےاور خدا کو جلال دیں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَےخداوند میں دانی ایل کی مانند اپنی زندگی بہترین انداز سے گزارنے کا عہدکرتا/کرتی ہوں ۔ مجھ میں ’’فاضل روح‘‘انڈیل دے تاکہ میں پورے دل سے تیری خدمت کروں۔