مانگیں، ڈھونڈیں، کھٹکھٹائیں

مانگو تو تم کو دیا جائے گا ڈھونڈو تو پاوٗ گے دروازہ کھٹکھٹاوٗ[تعظیم کے ساتھ]  تو تمہارے واسطے [دروازہ] کھولا جائے گا۔  (متّی ۷ : ۷)

خُداوند یسوع نےکہا کہ مانگو، ڈھونڈواورکھٹکھٹاوٗ۔اگرکوئی کھٹکھٹاتا نہیں ہے تواُس کے لئے دروازہ نہیں کھلتا۔ اگرکوئی ڈھونڈتا نہیں ہے تواُسےملتا بھی نہیں ہے۔اگرکوئی مانگتا نہیں ہے تواُس کو دِیا  بھی نہیں جاتا۔

چونکہ کہ کچھ پانے کے لئے ہمیں مانگنا ہے اس لئے ہماری مناجات بہت اہم ہیں۔  خُدا سے درخواست کرتے ہوئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری مناجات پرستش اورشُکرگزاری سے زیادہ نہ ہوں کیونکہ یہ مناسب نہیں ہے کہ ہم زیادہ مانگیں اور شُکر گزاری کم کریں۔ یاد رکھیں فلپیوں ۴ :۶ کے مطابق ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ ’’کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسیلہ سے شُکرگزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔‘‘ جب ہماری درخواستیں ہماری حمد و ثنا اور شُکرگزاری کے ساتھ توازن میں ہوتی ہیں تو ہماری مناجات خُدا کے سامنے مقبول ٹھہرتی ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے۔ خُدا سے کچھ مانگنا اوراُس کے لئے اُس پراِیمان رکھنا اور پھراس کووہ کام کرتے ہوئے دیکھنا بہت شاندار بات ہے۔ بعض اوقات ہم اپنے دِل میں جانتے ہیں کہ خُدا نے ہمیں جواب دے دیا ہے اور اس لئے ہمیں دوبارہ اس بات کےلئے درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بعض اوقات ہمیں ثابت قدمی سے دُعا کرتے رہنا پڑتا ہے؛ دونوں صورتوں میں یقین ہونا چاہیے کہ خُدا ہمیں دینے سے محبت کرتا ہے اورہمیں دینا چاہتا ہے؛ وہ ہماری دعاوٗں کا جواب دینا چاہتا ہے، اپنی حکمت ،اپنے وقت اوراپنے طریقہ کے مطابق۔ پس مانگنے، ڈھونڈنےاور کھٹکھٹانے میں ہچکچاہٹ  محسوس نہ کریں!


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: کبھی بھی آپکی حمد و ثنا، شُکر گزاری اور مناجات سے کم نہ ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon