اگر مَیں آدمِیوں اور [یہاں تک کہ] فرِشتوں کی زُبانیں بولُوں [بول سکتا ہوں] اور مُحبّت نہ رکھُّوں (وہ استدلال، دانستہ ، روحانی عقیدت جو کہ خُدا کی محبت سے متاثر ہو کر ہمارے لیے اور ہمارے اندر ہے) تو مَیں ٹھنٹھناتا پِیتل یا جھنجھناتی جَھانجھ ہُوں۔ 1 کُرِنتھِیوں13:1
زیادہ تر چیزیں جن میں ہم اپنا وقت اور توانائی صرف کرتے ہیں وہ چیزیں ہیں جو فی الحال ختم ہو رہی ہیں، ایسی چیزیں جو قائم نہیں رہیں گی۔ ہم پیسہ کمانے، کاروبار بنانے، عظیم کامیابیاں حاصل کرنے، مقبول ہونے، اپنی عمارتیں، گاڑیاں اور زیورات بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اپنے دہن کو وسیع کرتے ہیں اور دُنیا کو دیکھنا چاہتے ہیں، پھر بھی یہ سب چیزیں وقتی ہیں۔ وہ سب ختم ہو جائیں گی۔
صرف محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ محبت کا عمل جاری رہتا ہے اور ہمیشہ قائم رہتا ہے:
شُکر ہے کہ خُدا ہمیں دیرپا طور پر اثرانداز ہونے کی اجازت دیتا ہے جب وہ ہمیں دوسروں سے محبت کرنے کو کہتا ہے۔ ہنری ڈرمنڈ کا کہنا ہے کہ "کثرت سے محبت کرنا کثرت سے جینا ہے، اور ہمیشہ سے محبت کرنا ہمیشہ زندہ رہنا ہے۔” "کثرت سے محبت” اور "ہمیشہ محبت” کرنے کے لیے، میں آپ کو حوصلہ دیتی ہوں کہ پہلے آپ اپنے لیے خُدا کی محبت حاصل کریں. . . پھر آپ ہر کسی کی جانب محبت میں چل سکتے ہیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میں شُکر گزار ہوں کہ میں اپنی زندگی کو اس طرح گزار سکتا/سکتی ہوں جس کا دیرپا اثر ہو۔ محبت کی طاقت کے لیے تیرا شُکر ہو۔ آج اپنے آس پاس کے لوگوں سے محبت کا اظہار کرکے اس طاقت کو استعمال کرنے اور ایک ابدی اثر ڈالنے میں میری مدد کر۔ ہمیشہ یہ جاننے میں میری مدد کر کہ واقعی اہم کیا ہے۔