مختلف ہونا ٹھیک ہے

مختلف ہونا ٹھیک ہے

آفتاب کا جلال اَور ہے مہتاب کا جلال اَور۔ سِتاروں کا جلال اَور کیونکہ سِتارے سِتارے کے جلال میں [مخصوص] فرق ہے۔ کیونکہ ایک ستارہ اپنی خوبصورتی اور چمک دمک میں دوسرے سے مختلف ہے اور سبقت لے جاتا ہے۔  1 کُرِنتھِیوں 15 : 41

ہم سب مختلف ہیں۔ سورج، چاند اور ستاروں کی طرح خُدا نے ہمیں ایک دوسرے سے مختلف پیدا کیا ہے اوراِس کے پیچھے اُس کا ایک مقصد ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کی ایک ذمہ داری ہے اور ہم سب خُدا کے مجموعی منصوبے کا حصہ ہیں۔

شُکر ہے کہ ہم محفوظ ہیں، ؛جب ہم یہ جان لیتے ہیں کہ خُدا ہم سے پیار کرتا ہے اور اس کے پاس ہماری زندگیوں کے لیے ایک منصوبہ ہے۔ ہمیں دوسروں کی صلاحیتوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم موازنہ یا مقابلہ کرنے کے دباؤ کو محسوس کیے بغیر خود سے اور ایک دوسرے سے مُحبّت کرنے اور قبول کرنے کے لیے آزاد ہو سکتے ہیں۔

جب ہم دوسروں کی طرح بننے کی کوشش کرتے ہیں تو نہ صرف ہم اپنی شخصیت کو کھو دیتے ہیں بلکہ ہم رُوح القّدس کو بھی ناراض کرتے ہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کے منصوبے کاحصہ بن  جائیں۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہم دوسرے لوگوں کے منصوبوں کا حصہ بننے کی خواہش رکھیں اور اس طرح دباؤ محسوس کریں۔ ہم مختلف ہیں اور اس میں کوئی قباعت نہیں ہے؛ مختلف ہونا ٹھیک ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تُو نے مجھے الگ اور منفرد ہونے کے لیے پیدا کیا ہے اور میں اس کے لیے تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں۔ تیری مدد سے میں اپنا موازنہ وسروں سے کرنے کی آزمائش سے بچ سکتا/سکتی ہوں۔ مجھے اس حیثیت میں اطمینان ہے جو تو نے مجھے آج بخشی  ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon