مزدور کا امتحان

مزدور کا امتحان

جن کو جس جس قدر نعمت مِلی ہے وہ اُسے خُدا کی مختلف نعمتوں کے اچھّے مختاروں کی طرح ایک دوسرے کی خدمت میں صرف کریں۔   1 پطرس 4 : 10

جتنا ہم خدا کی قربت میں رہتے ہیں، وہ ہمیں دوسروں کی خدمت کے اتنے ہی مواقع فراہم کرتا ہے۔ میں نے "موقع” لفظ کا استعمال کیا کیونکہ ہمیں دوسروں کی خدمت کو اِسی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب بھی ہم دوسروں کی خدمت کرتے ہیں، اس سے نہ صرف ان کو برکت ملتی ہے لیکن اس سے ہماری اپنی زندگی میں بھی بے انتہا شادمانی پیدا ہوتی ہے۔ خُداوند یسوع مسیح نے خادم ہونے کا ایک بہت اچھا نمونہ پیش کیا جب اس نے اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے اور پھر کہا کہ "جیسا میں نے تمہارے ساتھ کیا ہے تم بھی  (اپنی باری پر) کیا کرو (یوُحنّا 13 : 15)۔

کچھ لوگ خادم کی مانند زندگی بسرکرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ مسیح میں اپنی حیثیت کو نہیں پہچانتے۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کو کچھ ایسا کرنا چاہیے جو ان کی نظر میں "اہم”  ہے تاکہ ان کو اپنی اہمیت کا احساس ہو۔ وہ یہ سمجھنے میں ناکام ہوجاتے ہیں کہ ان کی پہچان مسیح میں ان کی حیثیت سے ہے نہ کہ اس بات میں کہ ان کے پاس کس قدر معتبر پیشہ یا عہدہ ہے۔ جب آپ مسیح میں اپنی حیثیت سے مطمئین ہوں گے اورجب آپ کا زور اور اعتماد مسیح میں ہوگا تو دوسروں کی مدد سے آپ کو بڑی خوشی حاصل ہوگی جب بھی آپ کو موقع ملے۔

"خادم کا امتحان”محض ایک ذریعہ ہے یہ جاننے کا کہ آپ  خُدا کی طرف سے دیئے گئے موقع کو دوسروں کے لئے باعثِ برکت بننے کے لئے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیا ہم واقعی خُداوند یسوع کی مانند بننا چاہتے ہیں یا نہیں۔ خُدا نے ہمیں برکت دی ہے اور باعثِ برکت بنایا ہے۔ خُدا کی برکات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم انہیں اکیلے ہی ہڑپ کر جائیں، لیکن یہ کہ ہم ان کو اپنے اِرد گرد لوگوں کے ساتھ بانٹیں۔

آج دوسروں کی خدمت کا موقع تلاش کریں،جن میں آپ کے گھر والے بھی شامل ہیں۔ یہ آپ کے لئے اور ان کے لئے ایک عظیم تجربہ ثابت ہوگا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon