
خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے کِس کی دہشت؟ خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس کی ہَیبت؟ زبُور 1:27
مستقبل یعنی آنے والے وقت میں کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن سے ہم لطف اندوز ہوں گے اورکچھ ایسی باتیں بھی ہوں گی جو ہم اپنی زندگی میں نہیں چاہتے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ان دونوں کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔ فلپیوں 11:4-12 میں پولس نے بتایا کہ اُس نے تنزلی سامنا بھی کیا ہے اوربُلندی کا تجربہ بھی کیا لیکن اُس نے دونوں حالتوں میں مطمئن رہنا سیکھا ہے اور ہمارے پاس بھی یہ چناؤ ہے یعنی یہ قابلیت ہے جو خُدا کی طرف سے تحفہ کے طور پر دی گئی ہے۔ مَیں اس صلاحیت کے لئے جس کی وجہ سے میری زندگی میں استحکام ہے بہت شُکرگزارہوں کیونکہ میں نے اپنے کئی سال ایسی باتوں کے بارے میں فکرمند ہونے میں ضائع کردیئے جن کے بارے میں میں کچھ بھی نہیں کرسکتی تھی۔
ہم دُنیا میں مصیبتیں اُٹھائیں گے لیکن خُداوند یسوع نے ہم سے وعدہ کیا ہے اور اُس نے ہم سے کہا ہے کہ "خاطر جمع رکھو” کیونکہ وہ دُنیا پرغالب آیا ہے اور دُنیا کو ہمیں حقیقی نقصان پہنچانے کی طاقت سے محروم کردیا ہے (دیکھں یُوحنّا 33:16)۔ زندگی کو ہرممکن حد تک خوشگوار بنائیں؛ اس کے لیے شُکر گزار ہوں، اس سے خوف زدہ نہ ہوں۔ دلیری سے اُس کا سامنا کریں اور کہیں، "مَیں نہیں ڈروں گا/گی، کیونکہ وہ جومجھ میں ہے اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے” (دیکھیں 1 یُوحنّا 4:4)۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ میں مستقبل کے بارے میں مثبت، پُر اُمید رویہ رکھ سکتا/سکتی ہوں کیونکہ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ مَیں تنہا نہیں ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مَیں کس طرح کی رکاوٹ کا سامنا کروں، مَیں خاطر جمع رکھ سکتا/سکتی ہوں کیونکہ تُو دُنیا پر غالب آیا ہے۔