مسیح جلال کی اُمید، تم میں رہتا ہے

مسیح جلال کی اُمید، تم میں رہتا ہے

جن پر خُدا نے ظاہر کرنا چاہا کہ غیر قوموں میں اُس بھید کےجلال کی دولت کیسی کچھ ہے اور وہ یہ ہے کہ مسیح  (کو پہچاننا) جو جلال  کی اُمید ہے تم میں رہتا ہے۔  کلسیوں 1 : 27

آپ اور میں اپنی زندگی میں خُدا کے جلال کو سمجھ سکتے اور اُس کا تجربہ کرسکتے ہیں کیونکہ مسیح ہم میں رہتا ہے۔ وہ ہماری اُمید ہے تاکہ ہماری زندگی میں اچھّے حالات پیدا ہوں۔

خُدا کا جلال اس کی عظمت کا اظہار ہے۔ خُدا کے فرزند ہونے کی حیثیت سے مسیح میں ہمیں ایک میراث دی گئی ہے جس کے سبب سے ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم اُس کی عظت کے اظہار کو حاصل کریں۔ ابلیس بڑی شدت سے جنگ کرتا ہے تاکہ ہمیں دھوکا دے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم یہ مان لیں کہ ہم بے کار، نااہل اور نالائق ہیں اوراِسی لئے خُدا کی بہترین نعمتوں کو حاصل نہیں کرسکتے۔ اِسی سبب سے بہت سے لوگ جب اپنے بارے میں ایسا سوچتے ہیں تو وہ شکست خوردہ محسوس کرتے ہیں۔

لیکن اگرآپ کو یاد ہوکہ چونکہ مسیح آپ میں موجود ہے اِس لئے آپ خُدا کے جلال کودیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔ یعنی خُدا کی عظمت کے اظہار کو ۔۔۔۔ توآپ اُمید سے بھری زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ یعنی آپ اپنی زندگی میں ہرروز اچھّی چیزوں کی طرف بڑھیں گے۔  اس بات کو چھوڑ دیں کہ آپ کیا کرسکتے ہیں اس کے برعکس اِس بات پر دھیان دیں کہ خُدا آپ کے لئے کیا کرسکتا ہے۔

کیا آپ اپنی زندگی میں خُدا کی بھلائی اور اس کی عظمت کے اظہار کے بہاؤ پر اِیمان رکھنے کے لئے تیار ہیں؟ خُدا کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس پر وہ اپنی بھلائی کو ظاہر کرے اور وہ آپ بھی ہوسکتے ہیں!

خُدا نے آپ کے لئے کچھ بہترین مختص کیا ہوا ہے جو ابھی آپ کو ملنے والا ہے، پس خوش ہوجائیں اور اچھّی چیزوں کی توقع کریں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon