مسیح میں اتحاد کی قوت

مسیح میں اتحاد کی قوت

اَے اندھے راہ بتانے والو جو مچھر کو تو چھانتے ہواوراُونٹ کو نِگل جاتے ہو۔ متی ۲۳: ۲۴

آج تنظیموں اورآزاد کلیسیائیوں کی تعداد کا حساب لگانا بہت مشکل ہے جب کہ ایک ہی بائبل، اورصرف ایک ہی پیغام ہے۔

لیکن پچھلے کئی سالوں میں لوگوں کے گھمنڈ اور تنگ دِلی کے باعث لاکھوں کلیسیاوٗں اورکلیسیائی گروہوں نے جنم لیا ہے۔ یہاں تک اپنی اپنی تعلیم کی حمایت کی خاطربائبل مقّدس کی بہت سی جِلدیں بنا دی گئیں ہیں۔

میں نے یہ سیکھا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی سو فیصد درست نہیں ہے۔

بہت سی بے کارباتوں پر جھگڑتے ہو متی ۲۳: ۲۴ میں یسوع نے فریسیوں سے کہا تم تم مچھر کو تو چھانتے ہو اور اُونٹ کو نگل جاتے ہو۔ فریسی بہت سی معمولی باتوں کے بارے میں بے انتہامحتاط تھے جب کہ بہت سی حقیقی اور اہم باتوں کو نظر انداز کر دیتے تھے۔

اگرہم تعصب،نفرت اورتفرقےکو اپنی زندگیوں میں جگہ دیں گے، ہم کمزور پڑجائیں گے اوران گناہوں کواپنے سے دور نہیں کر پائیں گے۔ صرف مسیح کی محبت میں متحد اور متفق ہونےسےہمارے اندروہ قوت آئے گی جس سے ہم تعصب کو شکست دے سکتے ہیں۔ اور خُدا کی محبت سب سےعظیم ہےجبکہ کسی کے خلاف تنقیدی،معتصبانہ اور بغض رکھنا ہمیں کمزورکرتا ہے۔۔


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میرے دل کے ہراُس گناہ کو ظاہر کر دے جس کے باعث  تفرقہ،تعصب اور نفرت میری زندگی میں اثر انداز ہوتا ہے۔ میں تیری محبت میں چلنا اورمسیح میں اپنے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ  اتحاد میں رہنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon