
جو مجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کچھ کر سکتا ہُوں۔ (میَں اُس کے ذریعہ سے کچھ بھی کر سکتا ہوں جو مجھے باطن میں قوت بخشتا ہے، میَں مسیح کی کفالت میں خود کفیل ہوں)۔ (فلپیوں ۴:۱۳ )
فلپیوں ۴:۱۳ بہت ہی مشہور کلام ہے جو اکثر حوالہ سے ہٹ کر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کہتا ہے، ’’ جو مجُھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کچُھ کر سکتا ہُوں’‘۔ اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ وہ سب کچھ کر سکیں گے جس کو کرنے کےلئے آپ کا دِل چاہے گا۔ پولُس خاص طور پر بتا رہا ہےکہ وہ مسیح کی قوت سےقناعت کرنے کے قابل کیسے ہوا، چاہےاُس کے حالات کیسے بھی تھے۔
میرا ایمان ہے کہ خُدا کے فضل سے ہم وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو ہم اپنی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں ہماری ذہنیت ایسی ہونی چاہیے۔ اگر آپ مسیح پر بھروسہ کر رہے ہیں تو آپ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔ آپ اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کا مقابلہ کر سکتے ہیں کیونکہ خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہم پر اِتنا زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گا جو ہم برداشت نہ کرسکیں یا اُٹھا نہ سکیں۔
چنانچہ اپنا رویہ مثبت رکھیں، چاہےآپ کہیں بھی ہوں یا آپ کی زندگی میں کچھ بھی ہو رہا ہو ۔خوش ہو جائیں ـــ خُدا آپ کی طرف ہے۔اُن کاموں کے لیے پریشان ہونا بند کر دیں جن کے بارے میں آپ کچھ کر نہیں سکتے۔
خدا آپ کو بتانا چاہتا ہے کہ اُس کے پاس آپ کی زندگی کے لئےایک انفرادی منصوبہ ہے۔اور وہ چاہتا ہےکہ آپ اِس منفرد منصوبہ کو اپنے لیے قبول کریں اور اپنے اِس منصوبہ کا موازنہ کسی اور کے منصوبہ سے نہ کریں۔ آپ کو خدا پر بھروسہ کرنا ہے کہ وہ آپ کی ضرورتوں کے بارے میں اور آپ کی کام کرنے کی صلاحیت کے بارے میں آپ سے زیادہ جانتا ہے! آخرکار وہ آپ کو آپ سے بہتر طور پر جانتا ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا ، پولُس کی طرح ، میَں چاہتا ہوں کہ میری قناعت پسندی اپنے حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ تیری طرف سے ہو۔ روزانہ مجھ پر ظاہر کر کہ میرے لئےتیرا منصوبہ کامل ہے اور مجھے کسی بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔