مشکل فیصلہ جات کرنا

مشکل فیصلہ جات کرنا

کیونکہ ہماراایساسردارکاہن نہیں جو ہماری کمزوریوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بلکہ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تو بھی بے گناہ رہا، عبرانیوں ۴ : ۱۵

صیح فیصلےکرنا بہت ضروری ہے، خاص طورپرجب ہم کسی تکلیف،بے حوصلگی، پریشانی اوراُلجھن کا شکارہوں اورصیح چناوٗکرنابہت مشکل لگتا ہو۔ جب حالات میں تناوٗہواوراُس وقت ہم ایسا راستہ اپنانا چاہتے ہوں جس میں کم مزاحمت ہو۔ لیکن یہی وہ وقت ہے جب صیح فیصلہ کرنے سے بڑا فرق پڑسکتا ہے کیونکہ صیح نتائج کی فصل کاٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم زندگی میں صیح کام کریں جب کہ ایسا لگتا ہو کہ یہ صیح نہیں ہے۔

مجھے یہ بات حیران کرتی ہے کہ یسوع جانتا ہے کہ ہم کیسا محسوس کرتے ہیں۔ جب وہ انسان بنا تواُس نے وہ تمام پریشانیاں سہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔ اس کو بھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ ہمت ہاردے اورآسان راستہ اپنا لے لیکن وہ غالب آیااور مشکل فیصلہ جات کئے۔

جب ہم تھک جاتے ہیں اور اپنے فیصلوں میں کمزورپڑ جاتے ہیں تو ہمیں اعتماد کےساتھ یہ جاننا چاہیےکہ ہم ایک ایسے خدا کی خدمت کرتے ہیں جو جانتا ہے کہ ہم کن حالات میں سے گزر رہے ہیں۔ وہ ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اور اپنا فضل عنایت کرنا چاہتا ہے تاکہ ہمیں اکیلے ہی مشکل فیصلے نہ کرنے پڑیں۔

جب آ پ پریشانی کا شکارہوں اور ہمت ہارنے کے نہج پر ہوں اس وقت یاد رکھیں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے اور وہ جانتا ہے۔اس میں مضبوط ہوں اور اس کے فضل سے مشکل فیصلہ جات کرنے کی ہمت کریں۔


یہ دُعا کریں:

اے خدا میں بہت خوش اورشکرگزارہوں کہ تو ہر اس حالات سے واقف ہے جن سے میں گزر رہا/رہی ہوں اور کوشش کررہا/رہی ہوں۔ جب میں اس آزمائش میں پڑوں کہ آسان راستہ اپنانے کی۔ مجھے مضبوط کرنا تاکہ مشکل فیصلے کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon