
میرا دِل قائم ہے۔ اَے خُدا میرا دِل قائم ہے۔ میں گاؤں گا بلکہ میں مدح سرائی کروں گا۔ زبور 57 : 7
اگرہم اپنی زندگی میں فتح کا تجربہ کرنا اور بڑے بڑے کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم پکا اِرادہ کریں۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خُداوند یسوع مسیح نے "…یروشلیم جانے کو کمر باندھی” لوُقا 9 : 51۔ ہم بھی اِسی طرح خُدا کے لئے زندگی گزارسکتے ہیں۔ اگر ہم کوئی خاص کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ جس سمت میں ہمیں جانا ہے ہم اُس پر جانے کے لئے "اپنی کمر باندھ لیں” اور کبھی بھی ہمت نہ ہاریں۔
جب آپ یسوع کو اپنے خُداوند اورمسیح کے طور پر قبول کرتے ہیں تو ابلیس ہر موڑ پر آپ کی مخالفت کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ ہمت ہار جائیں! اگر ہم نے مسیح کو قبول کیا ہے تو اس کے لئے ابلیس ہمارا استقبال نہیں کرے گا اور نہ ہی ہماری راہ میں پھول بچھائے گا۔ لیکن خُداوند یسوع نے ابلیس پر فتح حاصل کر لی ہے۔ ابلیس ہارا ہوا دشمن ہے۔ اگر آپ خُدا کے نزدیک ہیں اور اپنی زندگی خُدا کے زوراور مرضی میں گزار رہے ہیں تو ابلیس کی مخالفت آپ کو روک نہیں سکتے۔
اس خام خیالی کے پھندے میں نہ پھنسیں کہ زندگی میں ہر کام ہمارے لئے آسان ہونا چاہیے۔ خُدا سے مدد مانگیں، اس کے فضل کو حاصل کریں اور خُدا کی مرضی کو پورا کرنے ، خوش رہنے اور مثبت رہنے اور خُدا کے اطمینان میں رہنے کا مصمم اِرادہ کریں چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہوجائے۔
پاک اِرادہ سے آگے بڑھتے جائیں اور پھر خُدا کا منصوبہ آپ کی زندگی میں پورا ہوجائے گا۔