میں ہی وہ ہوں جواپنے نام کی خاطر تیرے گناہوں کو مِٹاتا ہوں۔ اور میں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکھوں گا۔ یسعیاہ 43 : 25
اِس سچائی کو اپنے دِل میں بٹھا لیں: خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اِسی لئے آپ کے مسئلہ اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بُرے احساسات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ خُداوند یسوع مسیح نے اپنی زندگی دے دی تاکہ آپ کو معافی ملے اور اس نے آپ کو نئی زندگی بخشی ہے۔ خُدا نے آپ کو نیا خاندان اور نئے دوست عطا کئے ہیں تاکہ آپ سے پیار کریں، آپ کو قبول کریں، آپ کی حوصلہ افزائی کریں اور آپ کوسہارا دیں۔ جو آپ کے اندر بستا اور آپ کی فکر کرتا ہے آپ اُس کے وسیلہ سے کامیاب ہوں گے۔
اگرکوئی ایسا گناہ ہے جو اس کے اور آپ کے بیچ میں حائل ہے اُس سے توبہ کریں اور معافی پائیں۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ سے کیا غلطی سرزد ہوئی ہے ، یہ اِقرار کریں "اَے خُداوند مجھ سے غلطی سرزد ہوئی ہے اور میرے لئے یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ اس کے باوجود تو مجھ سے غیر مشروط طور پر پیارکرتا اورمجھے معاف کرتا ہے۔ جس طرح مشرق مغرب سے دور ہے اِسی طرح تو نے میرے گناہ مجھ سے دور پھینک دیئے ہیں اور تو اُنہیں پھر یاد نہیں کرتا! (زبور 103 : 12)۔
ایک بار جب آپ اپنے گناہوں سے توبہ کرلیتے اور خُدا سے معافی پا لیتے ہیں اور اگر اس کے بعد بھی آپ ہر بار دُعا میں اُنہیں خُدا کے پاس لے کر آتے تودراصل آپ اس کو وہ بات یاد دلاتے ہیں جسے اس نے نہ صرف معاف کردیا ہے لیکن دراصل وہ بھول بھی گیا ہے۔
ابھی اِسی وقت سے اپنے آپ کو اُس بات کے لئے سزا دینا بند کردیں جو ختم ہوچکی ہے۔