مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔( دروازہ) [ادب سے] کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ متّی 7:7
ہمارے محدود ذہنوں کے لیے یہ سمجھنا اور یقین کرنا مُشکل ہے کہ خُدا ہماری زندگی کی چھوٹی چھوٹی تفصیلات میں بھی شامل ہونا چاہتا ہے۔ لیکن جنھیں آپ معمولی باتیں سمجھتے ہیں اُنہیں خُدا کے سامنے پیش کرنے میں کبھی بھی نہ ہچکچائیں۔کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ خُدا کی ہستی کے سامنے ہر چیز ہی معمولی ہے۔
مجھے ایک عورت یاد ہے جو میرے پاس دُعا کے لیے آئی تھی اور یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا خُدا سے دو چیزیں ایک ساتھ مانگنا ٹھیک ہے؟ اگر نہیں، تو وہ مجھے یقین دلانے کی کوشش کررہی تھی کہ وہ صرف ایک ہی مانگے گی۔ جب مَیں لوگوں کو ایسی باتیں کہتے ہوئے سُنتی ہوں تو مجھے دُکھ ہوتا ہے۔
ہم شُکرگزار ہو سکتے ہیں کیونکہ خُدا فیاض ہے اور وہ اس سے بھی زیادہ دینا چاہتا ہے جتنا ہم مانگنا جانتے ہیں۔ آپ کے پاس نہیں ہے کیونکہ آپ مانگتے نہیں ہیں (دیکھیں یعقُوب 2:4)، اس لیے آگے بڑھیں اور دلیری سے مانگیں، کیونکہ یہ خُدا کی مرضی ہے کہ آپ ایسا کریں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ کوئی بھی دُعا کی درخواست ایسی نہیں ہے جو تیرے سامنے بڑی ہو … اور نہ ہی کوئی ایسی درخواست ہے جو تیرے سامنے بہت معمولی ہو۔ آج، مَیں یہ فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں ہر قسم کی دُعا اور شُکرگزاری کروں گا/گی چاہے وہ بہت بڑی ہو یا بہت معمولی ہو۔