
اُس نے اُٹھ کر ہوا کو ڈانٹا اور پانی سے کہا ساکت ہو! تھم جا (خاموش ہو)! پس ہوا بند ہو گئی (آرام کرنے کے لیے ایسے بیٹھ گئی گویا اس کی مار سے تھک گئی ہو) اور [فوری طور پر] بڑا امن (کامل امن) ہو گیا۔ مرقس 4 : 39
شُکر ہے کہ زندگی میں کوئی طوفان ایسا نہیں ہے جو خُدا کی طاقت اور مقاصد سے بڑا ہو۔ جب آپ اپنی مشکلات کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ آپ کو دبائیں تو وہ نہ ہی آپ کو دبائیں گی اور نہ ہی آپ کو افسردہ کریں گی۔ اگرآپ خُداوند پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں تو آپ طوفان میں ثابت قدم رہیں گے اور خُدا کی طرف سے مقرر کردہ اُس منزل پرمحفوظ طریقے سے پہنچ جائیں گے۔
جب بھی ہم قدم آگے بڑھائیں گے اور خُدا کے لیے کچھ کرنے کی کوشش کریں گے دشمن اُس کی مخالفت کرے گا۔ پولس نے یقیناً اس کا تجربہ کیا تھا۔ اس لئے اس نے 1 کرنتھیوں 9:16 میں لکھا: "کیونکہ میرے لِئے ایک وسِیع اور کارآمد [خدمت کا] دروازہ کُھلا ہے اور مُخالِف [بُہت سے] ہیں۔”
پولس نے مخالفت کا تجربہ کیا اور آپ بھی کریں گے۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ پختہ ارادہ کریں کہ آپ وہی کریں جو خُدا آپ کو کرنے کے لئے کہہ رہا ہے۔ کبھی اپنے فیصلہ پر نہ پچھتائیں اور نہ ہی دودلے ہوں۔ عزم کریں کہ آپ آگے بڑھیں گے اور ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خُداوند پر بھروسہ کریں، اُس کی طاقت کے لیے شُکر گزار ہوں اور اگے بڑھتے جائیں چاہے کچھ بھی ہو۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکریہ اَے باپ کہ تیرے کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے. میری مدد کرجب میرے ارد گرد کوئی طوفان برپا ہو تو میرا جھکاؤ تیری طرف ہو۔ میں نے آج تجھ پر توجہ مرکوز کی ہے اورمیں اپنی پریشانی کے سامنے جھکنے سے اِنکار کرتا/کرتی ہوں۔ میں اُس کے بجائے تیرے جلال میں رہنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔