جس کے وسیلہ سے اِیمان کے سبب سےاُس فضل (خدا کی مقبولیت) تک ہماری رسائی(داخلہ،تعارف) بھی ہوئی جس پرقائم ہیں(مضبوطی اورحفاظت سے)اورخُد اکے جلال کی اُمید پرفخرکریں ۔ رومیوں ۵ : ۲
بائبل مقّدس ہمارے لئے پُراُمید وعدوں سے بھری پڑی ہے۔ مثال کے طور پر: ہماری خُدا کی حضوری میں رسائی ہے؛وہ ہمیں بیماریوں سے شفا دینا چاہتا ہے؛وہ ہماری تمام ضرورتوں کوپورا کرے گا اوراِن کےعلاوہ اَن گنت وبے شماراوروعدے بھی ہیں! اِس لئے افسوس کی بات ہے جب مسیحی اِیمان کی کمی کے باعث خدا کے اِن وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ :کیا آپ اِن وعدوں کے پوراہونے کی توقع کرتے ہیں؟ جب آپ کامل رفتاری سےخُدا کی مقبولیت کا تجربہ کرنے کی اُمید میں خوش رہتے ہیں توپھرآپ کی زندگی میں اچھّے کام رونما ہونا شروع ہوتے ہیں۔
لوقا ۲ : ۵۲ میں بیان ہے کہ یسوع خُدا اوراِنسان کی مقبولیت میں ترقی کرتا گیا۔ ہم خُداپراِیمان کے وسیلہ سے اُس کی مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ ہم خُداوند یسوع کی طرح خدا کی مقبولیت میں ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ اُس کے وعدوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔ اور اگرچہ آپ ان وعدوں کواب نہیں دیکھ سکتے لیکن آپ ان کے پورا ہونے پر ایمان رکھیں اورخُدا پر اُمید لگاتے ہوئے شادمان رہیں۔
بائبل مقّدس میں موجود تمام وعدے ہمارے لئے ہیں۔ پس اسی وقت خدا کے جلال کی اُمید میں شادمان ہوں اور وہ آپ کی زندگی میں عجیب کام کرے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں اپنے لئے تیرے وعدوں کے پورا ہونے کی توقع میں خوشی کرتا/کرتی ہوں۔ میرا اِیمان ہے کہ میرے لئے تیرے تمام وعدے پورے ہوں گے۔