مقصد کا تعین کریں تاکہ آپ اپنی زندگی کے ہر لمحہ میں خوش ہوں

مقصد کا تعین کریں تاکہ آپ اپنی زندگی کے ہر لمحہ میں خوش ہوں

اِسی سبب سے میرا دِل خُوش اور میری رُوح [میرا باطن] شادمان ہے۔ میرا جِسم بھی امن و امان میں رہے گا۔  زبُور  16 :  9

عام، روزمرہ کی زندگی کے میں ایسی درجنوں چیزیں ہوتی ہیں، اور ہم ان سب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اگر ہم صرف لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کریں۔

چیزیں جیسے کپڑے پہننا، گاڑی چلا کر کام پر جانا، سودا سلف لینے اسٹور جانا، کام کرنا، چیزوں کو منظم رکھنا، ای-میلز بھیجنا، بچوں کو پریکٹس کے لیے لے جانا اور سیکڑوں دوسری چیزیں۔ آخر کار، یہی چیزیں ہیں جن سے زندگی بنی ہے. شُکر گزاری کے رویے کے ساتھ ان کو کرنا شروع کریں اور یہ جان لیں کہ رُوح القدس کے ذریعے، آپ اپنی زندگی کے ہر روز کے کام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

خُوشی محض تفریح کرنے سے نہیں آتی ہے بلکہ ہر لمحے کی قدر کرنے کے فیصلے سے آتی ہے جو آپ کو خُدا کی طرف سے ایک نادر اور قیمتی تحفہ کے طور پر دیا گیا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، زندگی کے تحفے کے لیے تیرا شُکریہ، اور اس تحفے کے ساتھ آنے والی ہر سرگرمی کے لیے تیرا شکر ہو۔ میں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میرے دن کے ہر حصے میں خُوشی حاصل کرنے میں میری مدد کرے گا کیونکہ میں تیرے لیے جیتا/جیتی ہوں۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ میں اپنے دن کے اوسط، معمول کے حصوں سے بھی لطف اندوز ہونے کا انتخاب کر سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon