خُدا مواقع فراہم کر کے بات کرتا ہے

جو قُدوس اور برحق ہے اور داوٗد کی کُنجی رکھتا ہے جس کے کھولے ہوئے کوکوئی بند نہیں کرتا اور بند کئے ہوئے کو کوئی کھولتا نہیں وہ یہ فرماتا ہے کہ۔                         (مکاشفہ ۳ : ۷)

 بعض اوقات کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کے سلسلہ میں خُدا کسی دروازے کو کھول کر یا  بند کرکے ہم سے بات کرتا ہے ۔ پولس اور سیلاس اِنجیل کی منادی اورلوگوں کی خدمت  کے لئے بُتونیہ جانا چاہتے تھے، لیکن یسوع کے روح نے اُنہیں وہاں جانے سے منع کیا (دیکھیں اعمال ۱۶ : ۶ ۔۷)۔ ہم صیح طور سے نہیں جانتے کہ اس نے ان سے کس طرح بات کی؛ شاید وہ بے چین ہوگئے ہوں۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ وہ دراصل اس علاقہ میں جانا چاہتے تھے، لیکن خُدا نے کسی طرح ان کو وہاں جانے سے روکا۔

میرا اور ڈیو کا بھی تجربہ ہے کہ خُدا کسی کام کا دروازہ کھول دیتا ہے جسے کوئی بند نہیں کرسکتا، یا وہ کوئی دروازہ بند کردیتا ہے جسے ہم  کھول نہیں سکتے۔ میں دُعا کرتی ہوں کہ خُدا صرف وہی دروازے کھولے جس میں سے وہ چاہتا ہے کہ میں داخل ہوں۔ بعض اوقات میں کسی کام کے بارے میں سوچتی ہوں کہ وہ کرنا بہت اچھّا ہے جب کہ میری سوچ کے برعکس وہ بالکل غلط ہوتا ہے؛ اس لئے میں خدا پر اعتماد کرتی ہوں کہ وہ ان دروازوں کو بند کردے جن میں سے میں تو گزرنا چاہتی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اُن میں سے گزرنا ایک غلطی ہوگی۔

میں نے اپنی زندگی  کے کئی سال ایسے کاموں کو سرانجام دینے کی کوشش میں گزار دیئے جو میں کرنا چاہتی تھی۔ نتیجہ پریشانی اور مایوسی کی صورت میں نکلا۔ یہ بہت ہی اچھّی اورخوش آئین بات ہے اگر ہم  اپنے حصہ کا کام کرنے کے بعد خدا پر بھروسہ کریں تاکہ وہ ان دروازوں کو جو اس کے منصوبہ کا حصہ ہیں کھول دے جبکہ ان دروازوں کو مضبوطی سے بند کردے جو اس کے منصوبہ کا حصہ نہیں ہیں۔  خُدا آپ سے پیار کرتا ہے اورآپ کو یقین ہونا چاہیے کہ ٹھیک وقت پر وہ آپ کے لئے صیح دروازہ کھول دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: کوئی بھی کام اپنی  کوشش سے نہ کریں۔ خُدا پرصیح دروازہ کھلنے اور غلط دروازہ بند ہونے کے لئے بھروسہ کریں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon