موسم تبدیل ہوتے ہیں

وہی وقتوں اور زمانوں کو تبدیل کرتا ہے. (دانی ایل ۲ : ۲۱)

بہت سال پہلے میں ایک کلیسیاٴ میں خدمت کرنے والےعملہ میں ایک اچھّی نوکری کررہی تھی۔ میری خدمت بہت کامیاب تھی، مجھے متواتر تنخواہ مل رہی تھی، اورجومجھے کرنا پسند تھا یا میں محسوس کرتی تھی کہ مجھے کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ وہ کرنے کے بہت سے مواقع بھی موجود تھے۔ پھرایک وقت آیا کہ خُدا نے مجھ سے بات کی کہ میں وہ نوکری چھوڑ دوں اور اپنی خدمت کو ’’مشرق، مغرب، شمال اورجنوب میں ‘‘ لے جاوٗں۔ میں نے اُسے یہ کہتے ہوئے سنا کہ ،’’تمہاری زندگی کا یہ موسم ختم ہوچکا ہے؛ میری طرف سے یہاں تمہارا کام مکمل ہوچکا ہے۔‘‘

میں دِل سے جانتی تھی کہ یہ خُدا کا کلام ہے۔ تو بھی اپنی خدمت شروع کرنے کے تعلق سے میرے اندر جوش اور خوف کے ملِے جُلے تاثرات تھے۔  اس مقام پر میں جو کچھ جانتی تھی اُس سے آگے مہم جوئی کرنا چاہتی تھی، لیکن میں ڈرتی تھی کہ کہیں مجھ سے غلطی سرزد نہ ہوجائے اور یہ کہ جو میرے پاس ہے میں اُسے بھی کھو نہ دوں۔ میں دیکھنا چاہتی تھی کہ خُدا کیا کرسکتا ہے، لیکن میں ایک انجان سرزمین پر اتنا بڑا قدم رکھنے سے ڈرتی تھی۔

بعض اوقات خدا کسی ایک کام کو مکمل کردیتا ہے لیکن ہم اس کے ساتھ چپکے رہتے ہیں۔ میری روح آگے قدم بڑھانا چاہتی تھی لیکن میرا جسم وہیں رکنا چاہتا تھا۔ خُدا جس مقام کو چھوڑنے کے لئے مجھے بُلا رہا تھا میں وہاں محفوظ تھی، اور میں اس کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔ لیکن آخر کار میں نے اس کی تابعداری کی اور آج میں تمام دنیا میں خدمت سے خوش ہوں۔ یاد رکھیں کہ خدا چیزوں کو بدلتا ہے اور جب وہ ایسا کرتاہے تو ہمیں اس کی راھنمائی کی پیروی میں چلنے کی ضرورت ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  جب آپ کو اپنی زندگی میں تبدیلی کی ضرورت ہو اس وقت راھنمائی کے لئے خُدا کی آواز سُنیں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon