اور(اگر ہم مسیح میں ہیں تو) مسیح یسوع میں نہ تو ختنہ کچھ کام کا ہے نہ نامختونی مگر اِیمان جو مُحبّت کی راہ سے اَثر کرتا ہے. گلتیوں 5 : 6
ہم عقل مند ہوں گے اگر ہم اپنا وقت اور سخت محنت اِیمان کو بڑھانے پر صرف کرنے کی بجائے اِسے خُدا کی مُحبّت کو حاصل کرنے اور بدلے میں اس سے مُحبّت کرنے صرف کردیں۔ کیونکہ ہم صرف اُس وقت اِیمان پر چلنے کے قابل ہوں گے جب ہمارے اِیمان کی بنیاد باپ کی مُحبّت پر ہوگی۔
گلتیوں 5 : 6 میں بیان کیا گیا ہے کہ ایمان مُحبّت کی راہ سے اثر کرتا ہے۔ ایمان مُحبّت کے بغیر کام نہیں کرتا۔ یہ صحیفہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اگر ہم یہ نہیں جانتے کہ خُدا ہم سے کس قدر مُحبّت کرتا ہے تو اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس کو ہم اپنے اِیمان کی بنیاد بنائیں۔
خُدا پر بھروسہ کرنا اور اِیمان پر چلنا دراصل اُس پر تکیہ کرنا اور ہر بات کے لئے اس پر بھروسہ کرنا ہے۔ ایسا آپ کسی شخص کے ساتھ صرف اس وقت کرسکتے ہیں جب آپ کو یہ پتہ چل جائے گا کہ آپ سے غیر مشروط مُحبّت کی گئی ہے۔ خُدا کی مُحبّت ہمارے لئے اس کا مفت انعام ہے اور ہمیں صرف کرنا یہ ہے کہ اُسے قبول کریں، اس کے لئے شُکر گزار ہوں اور اس کو اجازت دیں کہ وہ ہمیں اپنی قربت بخشے۔
بائبل مقّدس فرماتی ہے کہ "ہم اِس لئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھی” (1 یُوحنّا 4 : 19)۔ جب آپ کو اس حقیقت کے بارے میں یقین دہانی ہوجاتی ہے کہ اس نے آپ سے پہلے مُحبّت رکھی تو پھر آپ اس کے بدلے میں اس سے مُحبّت کرنے کے لئے پرجوش ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔ آپ اپنی پوری زندگی اس کے لئے خوشی سے گزارنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔
اس پوری دنیا میں کوئی بھی انسان ایسا نہیں جو آپ کو ایسی مُحبّت کرے جیسی خُدا نے آپ سے کی ہے۔
جب ہم خُدا کی مُحبّت کو قبول کرتے ہیں تو ہمارا اِیمان بہت مضبوط ہوجاتا ہے اور زیادہ قوّت سے کام کرتا ہے۔