مُحبّت بد خواہ اور حاسد نہیں ہے

مُحبّت بد خواہ اور حاسد نہیں ہے

…مُحبّت حسد نہیں کرتی۔ مُحبّت شیخی نہیں مارتی اور پھولتی نہیں۔  1 کرنتھیوں 13 : 4

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ مُحبّت نہ تو حاسد ہوتی ہے اور نہ ہی بد خواہ ہوتی ہے اور اگر ہم محتاط نہیں رہتے تو حسد ایک ایسی چھوٹی سی چیز ہے جو ہماری زندگیوں میں چپکے سے داخل ہوجاتی ہے۔ میں نے حسد اور کینہ پر فتح پانے کا ایک بہترین راستہ تلاش کیا ہے اور وہ ہے اُس کے وجود کا اِقرار کرنا۔ جب آپ حسد محسوس کرنا شروع کریں تو دیانت داری سے خُدا کے سامنے جائیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے تاکہ آپ اس سے آزاد ہوکر زندگی بسر کریں۔

میں یہاں ضرور یہ اِقرار کروں گی کہ اکثر لوگوں کی طرح مجھے بھی زندگی میں کئی بار حسد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کئی بار جب میں نے سُنا کہ کسی شخص کو کوئی برکت ملی ہے تو میں نے یوں کہا کہ میرے ساتھ ایساکب ہوگا؟ لیکن میں نے سیکھ لیا ہے کہ جب اس قسم کے خیالات میرے ذہن میں داخل ہوں تو مجھے فوراً اپنے منہ کو کھولنا اور یہ کہنا ہے کہ "میں اس شخص کے لئے خوش ہوں اور میں حسد اور بغض سے اِنکار کرتی ہوں۔”

روحانی بلوغت کی پہچان یہ ہے کہ ۔۔۔۔ یعنی خُدا کے ساتھ نزدیکی تعلق کا ۔۔۔۔ ہم دوسروں کے لئے باعثِ برکت بنیں اور اس بات سے خوف زدہ نہ ہوں کہ کہیں وہ ہم سے آگے نہ بڑھ جائیں۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کسی کی ظاہری شکل وصورت، مال ودولت، تعلیم، معاشی حیثیت، شادی شدہ حیثیت، قابلیت، نعمتوں، یا کسی بھی اور چیز سے نہ جلیں۔ کیونکہ اِس سے صرف ہماری ہی برکت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔


جو نعمتیں اور قابلیتیں خُدا نے آپ کو بخشی ہیں آپ اُن پراعتماد رکھیں۔ خُدا نے آپ کو ہر وہ چیز بخشی ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے تاکہ آپ اپنی زندگی میں اُس کے بلاوے کوپورا کرسکیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon