مُحبّت میں تعظیم کرنا شامل ہے

مُحبّت میں تعظیم کرنا شامل ہے

سب کا حق ادا کروجِس سے ڈرنا چاہئے اُس سے ڈرو۔ جِس کی عِزّت کرنا چاہئے اُس کی عِزّت کرو۔  رُومِیوں  13 :

مُحبّت ہر شخص کی انفرادیت کو قبول کرتی ہے۔ ایک خودغرض شخص ہر کسی سے یہ توقع کرتا ہے کہ جیسا وہ ہے باقی سب بھی ویسے ہی ہوں اور جو وہ پسند کرتا ہے اسے پسند کریں، لیکن مُحبّت ہم سب کی انفرادیت کی قدر کرتی ہے۔

انفرادی حقوق کا احترام بہت ضروری ہے۔ اگر خُدا چاہتا ہے کہ ہم سب ایک جیسے ہوں تو وہ ہم میں سے ہر ایک کو انگلیوں کے نشانات کا ایک مختلف سیٹ نہ دیتا — ہم سب برابر بنائے گئے ہیں لیکن تو بھی ہم ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ ہم سب کے پاس مختلف نعمتیں اور صلاحیتیں ہیں، ہماری پسند اور ناپسند بھی مختلف ہے، ہماری زندگی کے مقاصد بھی مختلف ہیں — یہ سب باتیں ہمیں منفرد بناتی ہیں اور ہمیں ان کے لیے شُکر گزار ہونا چاہیے۔

مُحبّت ان مختلف باتوں کا احترام کرتی ہے۔ جو شخص مُحبّت کرتا ہے وہ اپنے پیاروں کو آزادی دینا سیکھ لیتا ہے۔ آزادی ایک عظیم تحفہ ہے جو ہم دے سکتے ہیں۔ یہ وہی تحفہ ہے جو یسوع ہمیں دینے آیا تھا اور ہمیں دوسروں کو بھی دینا چاہیے۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکر گزار ہوں اَے باپ کہ تُو نے ہم سب کو منفرد بنایا۔ دوسروں کی انفرادیت کی قدر کرنے میں میری مدد کر اورمیری مدد کر کہ میں اُن سے اُسی طرح مُحبّت کروں جیسا کہ تو اُن سے کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon