مُحبّت میں زندگی بسر کریں

مُحبّت میں زندگی بسر کریں

ہم جانتے ہیں کہ موت سے نکل کرزندگی میں داخل ہوگئے کیونکہ ہم بھائیوں (اپنے بھائیوں سے) سے مُحبّت رکھتے ہیں۔ جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ (روحانی) موت کی حالت میں رہتا ہے(قائم رہتا، ہونا اور مسلسل رہنا)۔  1 یُوحنّا 3 : 14

شروع سے لے کر آخر تک خُدا کا کلام ہماری ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرتا اور ہمیں اُبھارتا ہے کہ ہم دوسروں سے پیار کریں، خُداوند یسوع مسیح نے اپنی زمینی زندگی میں ہمارے سامنے اس کا نمونہ پیش کیا ہے۔

اگر آپ حقیقت میں دوسروں سے اسی طرح مُحبّت کرنا چاہتے ہیں جس طرح خُدا نے آپ سے مُحبّت کی ہے تو پھر آپ کو پہلے اپنے خیالات کو بدلنا ہوگا یعنی مہربان، مُحبّت بھری ، بےغرض اور فرخدلانہ سوچوں کو اپنانا ہوگا۔ کچھ لمحے ہر صبح دُعا میں گزاریں اور خُدا سے کہیں کہ وہ آپ پر ظاہر کرے کہ آپ دوسروں کے لئے اس دن میں کیا کرسکتے ہیں۔ مدد کے لئے آپ کسی خاص شخص کا چناؤ بھی کر سکتے ہیں۔ دوسروں سے مُحبّت کرنے پر دھیان دیں اور آپ کی زندگی مُحبّت اور خوشی سے بھر جائے گی اور آپ دوسروں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرنے والے بن جائیں گے۔


آج کا قوّی خیال:

میری زندگی بہت خاص ہے کیونکہ میں اُسے دوسروں سے مُحبّت کرنے میں گزارتا/گزارتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon