جس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے اُسی طرح آدمی کے دوست کے چہرہ کی آب (ناراضگی یا کسی اچھّے اِرادہ کو ظاہر کرنے کے لئے) اُسی سے ہے۔ اِمثال 27 : 17
ہم سب کی زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے لئے ریگ مال کی طرح ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ریگ مال کے پورے پیکٹ کی مانند ہوتے ہیں۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں خُدا ان کو ہماری زندگی میں اس لئے رکھتا ہے تاکہ ہمارے کھردرے کناروں کو ہموار کرے۔ ہم سب بے ڈھنگے ہیروں کی مانند ہیں۔ ہم سب کی سخت سوکھی ہوئی ظاہری پرت کے نیچے کچھ خوبصورت اور قیمتی ہے۔
جب خُدا نے میرے اندر روحانی ترقی کا کام شروع کیا تو اُس وقت وہ میری زندگی میں بہت سے ایسے لوگوں کو لے کر آیا جن کے ساتھ تعلق کو قائم کرنا میرے لئے بہت مشکل تھا۔ میں سوچتی تھی کہ اُنہیں تبدیل ہونے کی ضرورت ہے لیکن خُدا ان کو استعمال کرنا چاہتا تھا تاکہ مجھے تبدیل کرے۔ ہم سب کو ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ برتاؤ کرنا سیکھنا چاہیے اور چونکہ کہ ہم سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں اِس لئے ہمیں ایک دوسرے کے فرق کو سراہنا چاہیے۔
ڈیو کو بہت انتظار کرنا بھی پڑے تو بھی وہ پریشان نہیں ہوتے لیکن مجھے ہربات کی جلدی ہوتی ہے۔ وہ خاموش طبیعت کے مالک ہیں اورمیں بہت باتوںی ہوں؛ وہ صبح اُٹھ کر گیت سُننا پسند کرتے ہیں اور مجھے خاموشی میں بیٹھنا پسند ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی زندگی میں بھی ایسے لوگ ہوں گے جو آپ سےبہت مختلف ہوں گے۔ جھنجھلانے کی بجائے یا فخر سے یہ سوچنے کی بجائے کہ ہم صیح ہیں اور وہ غلط ، چاہیے کہ ہم مُحبّت میں اُن کو قبول کریں جس طرح کہ مسیح نے ہمیں قبول کیا۔
ہمیں ایک دوسرے سے مُحبّت کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا پکا اِرادہ کرنا ہے چاہے ہماری شخصیت اور حالات کتنے ہی مختلف کیوں نہ ہوں۔ کیونکہ جب ہم اپنے اِرد گرد لوگوں سے پیار کرتے ہیں ۔۔۔۔ یہاں تک کہ بہت مشکل لوگوں سے بھی تو ہم اپنے آپ کوخُدا کے سامنے سیکھنے کے لئے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ ہمیں جو سیکھا نا چاہتا ہے وہ سیکھائے۔
مسیح کی مُحبّت میں چلنے کی کوشش کریں اور جن لوگوں کو وہ آپ کی زندگی میں لے کر آتا ہے اُس کو اجازت دیں کہ وہ اُن کے وسیلہ سے آپ کی کِردار سازی کرے۔