مُحبّت کا ناکام ہونا ممکن نہیں

مُحبّت کا ناکام ہونا ممکن نہیں

لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو۔  متّی 44:5

اُن لوگوں سے مُحبّت کا اظہار کرتے رہنا مشکل ہے جو ہمیشہ ہم سے کچھ نہ کچھ لیتے رہتے ہیں لیکن بدلے میں کچھ بھی نہیں دیتے۔ لیکن مَیں آپ کو حوصلہ دینا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہاریں۔ ہم دوسروں کے عمل کے  ذمہ دار نہیں ہیں، ہم صرف اپنےعمل کے ذمہ دار ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ خُدا نے ہمیں نہیں چھوڑا۔ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔ وہ مُحبّت ہے، اور مُحبّت کبھی بے وفا نہیں ہوتی — کیا آپ اس کے لیے شُکر گزار نہیں ہیں؟ مُحبّت ہمیشہ قائم رہتی ہے اور اپنا کام کرتی ہے۔ مُحبّت کے اندر ہمت نہ ہارنے کی خوبی ہے جس کے باعث فتح ہمیشہ مُحبّت کی ہوتی ہے۔

کچھ لوگ ہماری ہر کوشش کے باوجود ہماری مُحبّت کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مُحبّت ناکام ہو گئی ہے۔ مُحبّت ہمیں قائم رکھتی ہے۔ یہ ہمیں خُوشی بخشتی ہے۔ جب ہم مُحبّت میں چلتے ہیں تو اِس سے خُدا خُوش ہوتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب میرا سامنا کسی ایسے شخص سے ہوتا ہے جو مُحبّت کو قبول نہیں کرتا/کرتی، تو ہر حال میں اِن سے مُحبّت کا اظہار کرتے رہنے میں میری مدد کر۔ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ مُحبّت کا کوئی عمل رائیگاں نہیں جاتا۔ تیرا شُکر ہے کہ مُحبّت کبھی ناکام نہیں ہوتی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon