میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی (اِسی طرح) ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔ یُوحنّا 12:15
خُدا نے ہمیں بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، اور جب ہمارا دِل درست ہوتا ہے، تو ہم ہر نعمت کے لیے شُکر گزارہوتے ہیں۔ لیکن ہمیں شُکر گزاری کے علاوہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم جہاں بھی ہوں وہاں اپنی برکات میں دوسروں کو شامل کریں اور اُن کے لئے باعثِ برکت بنیں اوراِس طرح اپنی شکرگزاری کا اظہارکریں۔
ایسا کرنے کے لئے آپ کوئی بھی معمولی یا غیرمعمولی طریقہ اپنا سکتے ہیں اوراِس سے کسی نہ کسی کو ضرور برکت ملے گی۔ آپ نتائج سے حیران ہو جائیں گے۔ بعض اوقات صرف دوستی ہی کرنے سے دوسروں کو برکت مل جاتی ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کی حقیقی کوشش کریں اور ان میں حقیقی دلچسپی ظاہر کریں۔ شرمیلے لوگوں کو حوصلے اور اعتماد کا احساس دلوایں۔ کسی بےحوصلہ شخص کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کے ساتھ نرم زبان استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ہم باعث برکت بننے کے بارے میں سوچیں گے تو ہمیں بہت سے طریقے مل جائیں گے۔ کسی بھی دن سورج کے غروب ہونے سے پہلے ضرور کسی کے لئے کسی بھی طریقے سے باعثِ برکت بنیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں بہت شُکرگزار ہوں، نہ صرف اُن بے شمار نعمتوں کے لیے جو تُو نے مجھے عطا کی ہیں، بلکہ اس بات کے لئے بھی کہ تونے مجھے موقع دیا ہے تا کہ میں ان نعمتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹ سکوں۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ آج تُو میری راہنمائی کرتاکہ میں کسی کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کروں اور کسی کی حوصلہ افزائی کرسکوں۔