مُحبّت کی شریعت کی پیروی کریں

اَے بھائیو[بے شک] تم آزادی کے لئے بلائے تو گئے ہومگر ایسا نہ ہو کہ وہ[اس کو ایسا بننے کا موقع نہ دو] آزادی  جسمانی باتوں [خود غرضی] کا موقع بنے بلکہ مُحبّت کی راہ سے ایک دوسرے کی خدمت کرو۔ (گلتیوں ۵ : ۱۳)

بعض اوقات انجانے میں ہم لوگوں کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ میں بہت صاف گو انسان ہوں اور یہ ایک اچھّی خوبی ہے لیکن لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجھے لوگوں کے حالات کے بارے میں حساس ہونا چاہیے۔ کوئی بات جوہم ایک موقع پر کرتے ہیں شاید دوسرے موقع کے لئے وہ بالکل غیر مناسب ہو۔ بےشک مسیح نے ہمیں آزاد کیا ہے اورہمارے پاس حق ہے کہ ہم اپنی شخصیت کے مطابق زندگی بسر کریں لیکن مُحبّت کی شریعت یہ تقاضا کرتی ہے ہماری آزادی خود غرضی کا سبب نہ بنے۔

جو کچھ ہم کہنا اور کرنا چاہتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ ہمارے حالات کا بہترین حل ہو۔ اگر آپ کسی ایسے شخص سے مخاطب ہیں جو کافی عرصہ سے بیمار ہے تو شاید اُس کو اپنی اچھّی صحت کے بارے میں بتانا مناسب نہیں ہے۔ یا کسی بے روزگار شخص کو جس نے ابھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھوئے ہیں اپنی تنخواہ کے بڑھنے یا ترقی کے بارے میں بتانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ خُداوند یسوع نے اپنی جان دی تاکہ ہم آزاد ہوں تو بھی اپنے کلام میں اس نے یہ بات واضح طور سے بیان کی ہے کہ ہمیں مُحبّت سے ایک دوسرے کی خدمت کرنی ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اگر آپ دوسروں کو خوش کریں گے، آپ خود بھی خوش رہیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon