مکمل رسائی

مکمل رسائی

جس کے وسیلہ سے اِیمان کے سبب اُس فضل [ خداکے احسان]  تک [ ہماری] رسائی [داخلہ، تعارف] بھی ہوئی جس پر قائم [ مضبوط اور محفوظ]  ہیں اور خُدا کے جلال کی اُمید پر فخر کریں۔  ( رومیوں ۵ : ۲)

ہماری روحانی زندگیوں کی ہر بات کا انحصار ہمارے خُدا پر شخصی اِیمان اور اُس کے ساتھ تعلقات پر ہے، جس  میں اُس کی آواز سُننے کی قابلیت بھی شامل ہے۔ ہم اس تعلق سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں کیونکہ خُداوند یسوع مسیح کی موت ہمیں ہمارے آسمانی باپ تک آزادانہ، بِلا رکاوٹ رسائی بخشی ہے اور یہ ممکن کرتی ہے کہ ہم اُس کے ساتھ قریبی اور سرگرم تعلق رکھیں۔

مجھے افسیوں ۳ : ۱۲ بہت پسند ہے اور کچھ عرصہ پہلے میں اس کا مطالعہ کررہی تھی۔اس میں یوں مرقوم ہے کہ ’’جس میں ہم کو اُس پر اِیمان رکھنے کے سبب سے دلیری (حوصلہ اور اعتماد) ہےاور بھروسے کے ساتھ رسائی (آزادی اور بےخوفی سے خُدا کے پاس جانے کا مقدو، جس کے ہم لائق نہیں ہیں)۔ ‘‘ جب میں اِس حوالہ پر غور کررہی تھی تو یہ جان کر جوش سے بھر گئی کہ عام انسان ہوتے ہوئے ہم دُعا کے وسیلہ سے کسی بھی وقت خُدا تک آزادانہ رسائی حاصل کرسکتے ہیں؛ جب چاہیں اور ضرورت کے وقت ہم اس کی آواز سُن سکتے ہیں۔ ہم بڑی دلیری سے کسی بھی رکاوٹ کے بغیراُس تک پہنچ سکتے ہیں، بغیر کسی خوف کے مکمل آزادی کے ساتھ ۔ یہ کس قدر خوبصورت بات ہے! خُدا پر ہمارا شخصی ایمان غیر محدود مدد اور اس کے ساتھ بلا رکاوٹ گفتگوکے دروازے کھول دیتا ہے ۔

اس اعتماد کے ساتھ خدا کے پاس آئیں کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے، آپ کی رفاقت کی تمنا رکھتا ہے اور نہ صرف آپ کی آواز سننا چاہتا ہے، لیکن آپ سے گفتگو بھی کرنا چاہتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:   خد اکی آواز سُننے اور پاک روح کی رہنمائی کی توقع کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon