مہم جوزندگی

مہم جوزندگی

جو کام کرو جی (رُوح) سے کرو۔ یہ جان کر [کچھ کرو] کہ خُداوند کے لِئے کرتے ہو نہ کہ آدمِیوں کے لِئے۔ کُلسِّیوں 3 : 23

ہم کبھی بھی بیزار کُن زندگی گزارنے کے لیے نہیں بنائے گئے تھے۔ خُدا نے ہم میں مہم جوئی کی خواہش پیدا کی، اور مہم جوئی کا مطلب ہے کچھ ایسا کرنے کی کوشش کرنا جو ہم نے پہلے کبھی نہ کیا ہو۔ اگر آپ مہم جو بننا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے۔ زندگی میں محض تماشائی بن کربہادر لوگوں کو پُرجوش زندگی گزارتے ہوئے نہ دیکھتے رہیں — ان میں شامل ہوں۔ اپنی "محفوظ کشتی” سے باہر نکلیں اور دیکھیں کہ کیا آپ پانی پر چل سکتے ہیں جیسا کہ پطرس نے کیا تھا (دیکھیں متّی 26:14-31)۔

میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ اگر آپ  خُدا کی مرضی پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ آپ کو ایسا قابل بنا دے گا کہ آپ کامیاب ہوجائیں۔ آپ کو ایسا محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ قابل ہیں اور نہ ہی آپ کو تجربے کی ضرورت ہے۔ آپ کو صرف خُدا کی فرمانبرداری کرنے کی خواہش، شُکر گزار رویہ اور اِیمان سے بھرے دِل کی ضرورت ہے۔ خُدا قابلیت کی تلاش میں نہیں ہے؛ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو خود کو اس کے سُپرد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو کہے، "خُدا، مَیں حاضر ہوں، مجھے بھیج۔ مَیں حاضر ہوں، مجھے استعمال کر۔ خُدا، مَیں تیری خدمت کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں وہ سب کام کرنا چاہتا/چاہتی ہوں جو تُو مجھ سے لینا چاہتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو چاہتا ہے کہ میں ایک حیرت انگیز، ایڈونچر سے بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تیرے پاس میرے لیے جو کچھ بھی ہے، تُو اسے واضح کر دے۔ ان مواقعوں کے لیے جو تُو مجھے دے رہا ہے اور اس دلیری کے لئے بھی جو تو مجھے دے رہا ہے تاکہ ان مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکوں میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی  ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon