بیاہ میں ایک دوسرے کی خدمت کریں

بیاہ میں ایک دوسرے کی خدمت کریں

اَے بیویو!جیسا خُداوند میں مناسب ہے اپنے شوہروں کے تابع رہو۔اَے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبّت رکھو اوراُن سے تلخ مزاجی نہ کرو۔ کلسیوں ۳: ۱۸۔۱۹

ڈیو کو صبح کے ناشتے میں پھلوں کا سلاد بہت پسند ہے۔ پس ایک دِن خُداوند نے میرے دِل میں ڈالا کہ میں اپنے شوہر کے لئے پھلوں کا سلاد بناوٗں۔

مسئلہ یہ تھا کہ میں اُن کے لئے پھلوں کا سلاد نہیں بنانا چاہتی تھی۔ میں سوچتی تھی کہ کیوں مجھے ہی اُن کے سارے کام کرنے پڑتے ہیں؟ خُداوند نے مجھے بڑےتحمل سے سمجھایا کہ اپنے شوہر کی خدمت کرنا دراصل خُداوند کی خدمت کرنا ہی ہے۔

میں سوچتی ہوں کہ کتنی شادیاں طلاق سے بچ سکتی ہیں اگرمیاں اوربیوی ایک دوسرے کی خدمت کریں اور اس طرح اپنی محبت کا اظہار کریں۔ایسا لگتا ہے کہ آج کل ہر شخص ’’آزاد ‘‘رہنا چاہتا ہےاور یسوع نے ہمیں واقعی آزاد کیا ہے۔ لیکن وہ یہ نہیں چاہتا کہ ہم اس آزادی کو خودغرضی سے استعمال کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم محبت سے اپنے ساتھیوں کی خدمت کریں ۔

یقیناًمیں اپنے شوہرسے محبّت کرتی ہوں اور کئی دفعہ خدمت کے ذریعہ یہ محبت بہترطور پرظاہرہوتی ہے۔ لفظوں سے محبت کا اظہارکرنا بہت شاندار ہوتا ہے لیکن عمل کے ذریعے ہم اپنےعہد کا اظہارزیادہ بہتر طورپر کرسکتے ہیں۔

میں آپ کو نصیحت کرتی ہوں کہ اپنی محبّت کو عملی جامہ پہنائیں۔ خُدا سے دُعا کریں کہ آج ہی آپ خدمت کے وسیلہ سے اپنے ساتھی کے لئے باعثِ برکت بنیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُدا میں اپنی شادی شدہ زندگی میں خود غرض نہیں بننا چاہتا/چاہتی ۔اورمیری مدد کر کہ جس طرح تو چاہتا ہے میں اپنے ساتھی کی اس طرح خدمت کروں، محض لفظوں سے ہی نہیں بلکہ عملی طور پر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon