میں نے تیرا کلام (پیغام) اُنہیں پہنچا دِیا اور دُنیا نے اُن سے عداوت رکھی اِس لئے کہ جس طرح میں دُنیا کا نہیں وہ بھی دُنیا کے نہیں [دنیا سے تعلق نہیں رکھتے]؟ (یوحنا ۱۷ : ۱۴)
آج کی آیت ہمیں سیکھاتی ہے کہ بحیثیت اِیماندارہم دُنیا میں تو ہیں لیکن اِس دنیا کے نہیں ہیں، جس کے معنی ہیں کہ ہم حالات کے بارے میں دنیاوی نکتہ نظر نہیں رکھتے۔ ہمیں ہوشیار رہنےکی ضرورت ہے تاکہ ہماراطرزِعمل اور رویہ دُنیا کی مانند نہ ہوجائے۔ تفریح کے نام پربہت زیادہ ایسی پُرتشدد فلمیں جو حقیقی واقعات پر مبنی ہوتی ہیں دیکھنے کے سبب سےہمارا ضمیر سخت اور خشک ہوسکتا ہے اورہمارے اندر خُدا کی آواز سُننے کے احساس میں کمی ہوسکتی ہے۔ آج دنیا میں ٹیلی وژن پر دُکھ بھرے پروگرام دیکھ دیکھ کر بہت سے لوگ اصلی انسانوں کی تکالیف کے بارے میں بےحس ہوچکے ہیں۔
میڈیا خبروں کے ذریعےمنفی رپورٹیں اورالمناک کہانیاں غیر جذباتی انداز میں حقائق کی صورت میں پیش کرتا ہے اور ہم بِنا جذباتی ہوئے لگاتاراِن کو دیکھتے اورسُنتے ہیں۔ ہم بہت سی ہولناک خبریں سُنتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی المیہ کو دیکھ کر ہمارے جذبات ٹھنڈے رہتے ہیں اورہم مناسب ترس اورغصّہ کا اظہا رنہیں کر پاتے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ تمام باتیں دُنیا کے خلاف ابلیس کے بڑے منصوبہ کا حصّہ ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنے اِرد گرد ہونے والے خوفناک واقعات سے جذباتی طور پرلاتعلق اورسخت دِل رہیں ۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُن لوگوں کی فکرنہ کریں جو ایسے واقعات سے متاثر ہوتےہیں۔ لیکن مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں فکر ہونی چاہیے، ہمیں احساس کرنا چاہیے، ہمیں دُعا کرنی چاہیے۔ جب کبھی ہم دُنیا کے حالات کےبارے میں سُنتے ہیں ہمیں خُدا سے دُعا کرنی چاہیے کہ وہ اُن کے بارے میں کیا سوچتا ہے اور اُس سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے۔ پھر ہمیں اُس کا جواب سُننا چاہیے اور اُس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ اس طریقہ سے ہم دُنیا میں تو ہوں گے لیکن دُنیا کے نہیں ہوں گے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: روحانی اقدار کے لئے ڈٹ کر کھڑے رہیں اور سمجھوتہ نہ کریں۔