میں ہوں اور میں کر سکتا/سکتی ہوں

میں ہوں اور میں کر سکتا/سکتی ہوں

اور ہم کو معلوم ہےکہ سب چیزیں مل کر خُدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی ان کے لئے جو خُدا کے ارادہ کے موافق بلائے گئے۔   رومیوں 8 : 28

آپ کو ضرورت ہے ’’میں ہوں اور میں کرسکتا/سکتی ہوں‘‘ کا رویہ۔ اپنی سوچوں اور باتوں کو کلام کی ان باتوں سے بھر لیں اور اس طرح آپ کی زندگی میں اور بھی خوشی پیدا ہوگی۔

  • میں مسیح میں ایک نیا مخلوق ہوں۔ (دیکھیں 2کرنتھیوں 5 : 17)
  • میں کامل اطمینان میں زندگی بسر کرسکتا/سکتی ہوں۔(یسعیاہ 26 : 3)
  • میں بولنے میں دھیرا، سُننے میں تیزاورقہر کرنے میں دھیما ہوں۔ (یعقوب 1 : 19)
  • میں مسیح میں جو مجھے زور بخشتا ہے سب کچھ کرسکتا ہوں۔ (فلپیوں 4 : 13)
  • میں مسیح میں فاتح سے بڑھ کر ہوں۔ (رومیوں 8 :37)
  • میرے اندر مسیح کی عقل ہے۔ (1کرنتھیوں 2 : 16)
  • میں گناہ کے اعتبار سے مُردہ اور راستبازی کے اعتبار سے زندہ ہوں۔ ( رومیوں 6 :11)
  • میں اچھائی کے وسیلہ سے بُرائی پر غالب آسکتا/سکتی ہوں۔ (رومیوں 12 :21)

آج کا قوّی خیال: جب میں اپنی سوچ اورزبان کو بدلنے کی کوششں کرتا/کرتی ہوں تو اس سے مجھے اپنی زندگی میں خُدا کی مرضی کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon