خُدا نے موسیٰ سے کہا میں جو ہُوں سو میں ہُوں۔ سو تُو بنی اِسرائیل سے یوں کہنا کہ میں جو ہُوں نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ خروج 3 : 14
یسوع نے اُن سے کہا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ پیشتر اِس سے کہ ابرہام پیدا ہوا میں ہُوں۔ یُوحنّا 8 : 58
جب خُدا نے موسیٰ سے بات کی ۔۔۔۔ اور جب خُداوند یسوع نے اپنے شاگردوں کوبتایا کہ ۔۔۔۔ "میں ہوں” تو وہ ان سے کچھ بہت خاص بات کررہا تھا۔ یہ کچھ ایسی بات ہے جس پر اگر ہم واقعی میں اِیمان رکھیں تو یہ ہماری روزمرہ زندگی گزارنے کے انداز کو بدل سکتی ہے ۔
خُدا بہت عظیم ہے۔ ایسا کوئی لفظ نہیں جو اس حقیقت کو صیح معنوں میں بیان کرسکے۔ ہم کس طرح ایک ہی نام کو استعمال کرکے کسی ایسی شخصیت کو بیان کرسکتے ہیں جو بیان سے باہر ہے؟ خُدا کوئی ایک چیز نہیں ہے ۔۔۔۔ وہ سب کچھ ہے۔ اِسی لئے خُدا موسیٰ سے کہہ رہا تھا کہ "میں ہوں جو ہر اس معاملہ کوسلجھا سکتا ہے جس کا تجھے سامنا ہو گا۔ جب بھی تجھے ضرورت ہوگی، میں ہی ہوں۔ کوئی ایسی بات نہیں جو میں حل نہیں کرسکتا، ہر چیز میرے اختیار میں ہے نہ صرف اس وقت بلکہ ہمیشہ کے لئے۔ تو اطمینان سے رہ کیونکہ میں ہوں۔ میں تیرے ساتھ ہوں اور میں ہوں جو سب کچھ کر سکتا ہے، جو کرنے کی ضرورت ہے!
یہ بات آج آپ کی زندگی کا سچ بھی ہے۔ آپ کو جس چیز کی بھی ضرورت ہے خُدا میں ہوں موجود ہے۔ اِس میں آپ کو مہیا کیا جائے گا خوشی، اطمینان، شفا، بحالی اور زور۔ اس سے پہلے کہ آپ کو پتہ چلے کہ آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے، میں ہوں جانتا ہے اور وہ ہر اچھی چیز مہیا کرنے کے لئے ہمیشہ موجود ہے ۔
زندگی میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں جس سے ہمیں خوف ہو جب آپ کو یہ پتہ ہوکہ آپ کے پاس میں ہوں کی غیر محدود بھلائی، فضل اور قوّت موجود ہے۔