اور نئی انسانیت(نئے سرے سے پیدا شدہ) کو پہنو جوخُدا کے مطابق(خداجیسی) سچائی کی راست بازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے۔ افسیوں ۴ : ۲۴
آپ کے ماضی کے تمام تلخ تجربوں کے باوجود خدا چاہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کے ہر دن سے لطف اندوز ہوں۔ بہرحال ایسا اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک آپ اس کثرت کی زندگی کو تھامے رہنے کا فیصلہ نہیں کرلیتے جو یسوع نےاپنی موت اور جی اٹھنے کے وسیلہ سے آپ کے لئے خریدی ہے۔اس وقت تک ابلیس آپ کی خوشی کوآپ سے چھیننے کی کوشش کرتا رہے گا۔
یسوع نے کہا چور نہیں آتا مگر چرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو۔ میں ِاس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں(اُوپر تک لبریز، جب تک کہ وہ بہنے نہ لگے)۔ (یوحنا ۱۰ : ۱۰)۔ یسوع اس زمین پر اپنی جان دینے اور ہمیں کثرت کی زندگی دینے کے لئے آیا!
اُس کی بخشی ہوئی زندگی کے وسیلہ سے آپ نیا مخلوق ہیں۔ اس لئے ماضی کے تجربات کو اجازت نہ دیں کہ وہ مسیح میں آپ کی نئی زندگی کو متاثر کریں۔ یسوع مسیح میں نئے مخلوق کی حیثیت سے آپ خد اکے کلام کے مطابق اپنی سوچ کو نیا بناتے جائیں جس سے آپ کے جذبات میں شفا اور بحالی آئے گی۔ جب آپ یسوع کی مہیا کردہ نئی انسانیت میں زندگی گزاری گے توخدا کے اچھے منصوبے ظاہر ہوں گے۔
یہ دُعاکریں:
اَے خدا میں ہر روز سرگرمی سے اس نئی انسانیت کو پہننے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں جو یسوع نے میرے لئے خریدی ہے۔ میں مسیح میں نیا مخلوق ہوں۔۔۔ تجھ میں ایک خوش طبع، پُرسکون اور مکمل مخلوق۔