… کیونکہ خُداوند اِنسان کی مانند نظر نہیں کرتا اِس لئے کہ انسان ظاہری صورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔ 1 سموئیل 16 : 7
خُدا دِلوں کا خُدا ہے۔ وہ کسی شخص کی صرف ظاہری صورت یا اس کے عمل ہی کو نہیں دیکھتا یا اس معیار کے مطابق اس کی عدالت نہیں کرتا۔ انسان ظاہر کے مطابق عدالت کرتا ہے لیکن خُدا دِل کے مطابق عدالت کرتا ہے۔
ممکن ہے کہ ہمارے کام تو اچھّے ہوں لیکن دِل کا رویہ درست نہ ہو۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہم سے کوئی غلط کام سرزد ہوجائے لیکن ہمارے دِل کا رویہ اندر سے درست ہو۔ خُدا بھی کسی ایسے ہی شخص کو استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی زندگی میں چند مسائل کے باوجود اُس کا دِل اچھّا ہے اس شخص کی بنسبت جو سب کام درست کرتا ہے لیکن جس کا دِل بد کار ہے۔
یہ بہت اہم ہے کہ جو کچھ ہم حالات کے بارے میں سوچتے اور محسوس کرتے ہیں اس کے تعلق سے ہم اپنی باطنی انسانیت اور دلی رویہ کو جانچتے رہیں کہ کیا ہم اصل میں (جسے بائبل باطنی انسان کا نام دیتی ہے) ۔ خُدا کی آواز سُننا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ قریبی تعلق میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔
جب خُدا کسی کو ترقی دینے کی ٹھان لیتا ہے۔ تو وہ ایسے شخص کو چُنتا ہے جو اُس کے دِل کے موافق ہوتا ہے۔