نااُمیدی کا مقابلہ کرنا

نااُمیدی کا مقابلہ کرنا

پس خد ا کے تابع ہو جاوٗ اور ابلیس کا مقابلہ کرو تو وہ تم سے بھاگ جائے گا۔ یعقوب ۴: ۷

بہت سے مسیح زندگی کی شاہراہ پرحوصلہ شکنی اور افسردگی کے باعث چاروں شانے چت پڑے ہیں کیونکہ انہوں نے ناامیدی کا مقابلہ کرنا نہیں سیکھا۔ لیکن خدا کی مرضی یہ نہیں ہے کہ ہم آج یا کل یا کسی بھی دن نااُمیدی،افسردگی یا بے حوصلگی میں زندگی گزاریں۔

یسوع مسیح کی زمینی خدمت کا ایک حصہ یہ تھا کہ وہ پاک روح کے مسح سے معمور ہو کر ان سب کو جو ابلیس کے ہاتھوں ظلم اٹھاتے تھے چھڑاتا (شفا) تھا۔ نااُمید لوگ جب یسوع کی قدرت کو جان لیتے انہیں نئی اُمید مل جاتی تھی۔ یہی قدرت آج ہمارے لئے بھی ہے۔

اس قوت کو استعمال کرکے خود کو نااُمیدی سے بچائیں، اس کو استعمال کرنے کے لئے خدا پر نگائیں لگائیں،اس کے وعدوں پر غور کریں،اس کے کلام کا اقرار کریں اور اپنے آپ اور اپنے حالات کودعا میں اس کے حوالے کریں۔ یسوع کے وسیلہ سے آپ دشمن کے ہر وار کامقابلہ کر سکتے ہیں ۔ وہ آپ کو تباہ نہیں کر سکتااس لئے اُس کو جھڑکیں۔

اگر آپ روحانی طور پر خدا کے ساتھ گہرے تعلق میں قائم رہیں اور اس وقت ابلیس آپ کی طرف قدم بڑھائے توآپ آسانی سے اس کی اگلی چال کو سمجھ سکیں گے، اس کا مقابلہ کریں اور اس کو بھاگنے پر مجبور کر دیں۔ یسوع میں جو قوت ہمیں دی گئی ہے اس کے وسیلہ سے اس کے پاس بھاگنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا مشکلات اور حوصلہ شکنی میرے راستے میں آئیں گے، لیکن میں نااُمید نہیں ہوں۔ تجھ میں قائم رہنے کے وسیلہ سے میں ہمیشہ ابلیس کا مقابلہ کرکے اس کو بھگا دوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon