ناراض نہ ہوں

ناراض نہ ہوں

آدمی کی تمِیز اُس کو قہر کرنے میں دِھیما بناتی ہے۔ اور خطا سے درگُذر کرنے میں اُس کی شان ہے۔   امثال 11:19

ہمارے پاس ہر روز دوسروں سے خفا ہونے کے بہت سے سبب ہوسکتے ہیں؛ ہر بار ہمیں ایک فیصلہ کرنا ہے۔ اگر ہم اپنے جذبات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہم مُحبّت کے اس پہلو کا تجربہ کبھی نہیں کرسکتے جسے مُعافی کہا جاتا ہے۔ مُعافی خفگی کا علاج ہے، اور ہمیں بے حد شُکرگزاری کرنی چاہیے کیونکہ خُدا نے اس لئے معافی کا بندوبست کیا ہے کیونکہ وہ ہمارے درمیان صُلح کو قائم کرنا چاہتا ہے۔

مَیں نے ایک بار پڑھا تھا کہ جب لوگ ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں تو اس میں سے ۹۵ فیصد ان سے غیر ارادتاً طور پر ایسا ہوجاتا ہے۔ ہم ہمیشہ یہ تصور کرتے ہیں کہ لوگ ہمارے خلاف کام کررہے ہیں جبکہ سچائی یہ ہے کہ شاید وہ یہ سمجھ ہی نہیں رہے کہ اُن کے رویہ کا ہم پرکیا اثر پڑرہا ہے۔  شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو راتوں کو جاگ کر دوسروں کو تکلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ بناتا ہو۔ آج دُنیا میں تناؤ کی سطح بہت بُلند ہے اور اکثر لوگ اس لئے ہماری تکلیف کا سبب بنتے ہیں کیونکہ وہ خود کسی مشکل میں ہیں۔

(دیکھیں مرقس 25:11) مرقس کے اس حوالہ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ناراضگی کو "چھوڑ دیں،نظر اندازکردیں، اور جانے دیں۔”  فوراً  مُعاف کرنا ضروری ہے۔ خدا کا شُکر ہے کہ جتنی جلد  ہم مُعاف کرتے ہیں  اتنا ہی ایسا کرنا ہمارے لئے آسان ہوتا جاتا ہے۔ خُدا مُحبّت ہے، اور وہ مُعاف کرتا اور بھول جاتا ہے۔ اُس جیسا بننے کے لیے ہمیں بھی اس عادت کو اپنانا چاہیے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں شکر گزار ہوں کہ تُو نے میرے تمام گناہوں کو مُعاف کر دیا ہے۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے اپنے نمونہ پر چلنے  اور ان لوگوں کو مُعاف کرنے کی توفیق دے جنہوں نے مجھے تکلیف دی ہے۔ میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تو دوسروں کو معاف کرنے اور ناراض ہوئے بغیر زندگی گزارنے کے لئے مجھے طاقت بخشتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon