نذر کریں

کیونکہ جن کو اُس نے پہلے سے جانا اُن کو پہلے سے مقّرر بھی کیا [پیشتر سے ان کو مقررکیاکہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل ہوں.                           (رومیوں ۸ : ۲۹)

آج کی آیت کے مطابق ہماری زندگی کے لئے خُدا کا ایک ارادہ یہ بھی ہے کہ ہمیں خُداوند یسوع کے ہم شکل بنائے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی سوچوں، باتوں، لوگوں کے ساتھ اپنے برتاوٗ ، اپنی شخصی زندگیوں اور اپنے کاموں میں خُداوند یسوع کی مانند بنتے جائیں۔  ہم ایک ہی رات میں خُداوند یسوع کی مانند نہیں بن جاتے؛ یہ ایسا عمل ہے جسے ہماری زندگیوں کا حصّہ بننا چاہیے۔

کل کی آیت یاد کریں، رومیوں ۱۲ : ۱: ’’پس اَے بھائیو۔ میں خُدا کی [ساری] رحمتیں یاد دلا کرتم سے التماس کرتا ہوں کہ…نذرکرو…‘‘ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں خُدا کو اپنا آپ دینے کا ایک ٹھوس فیصلہ کرنا ہے۔ خُدا نے ہمیں آزاد مرضی دی ہے اورصرف ایک ہی راستہ ہے جس کے ذریعہ ہم  مکمل طور پراس کے ہو سکتے ہیں اوروہ ہے آزادی سے اپنے آپ کواُس کے سُپرد کرنا۔ وہ کبھی بھی ہمیں خود سے مُحبّت کرنے یا اپنی خدمت کے لئے مجبورنہیں کرے گا ۔ وہ ہم سے کلام کرے گا، راھنمائی کرے گا، ہدایت دے گا، متحرک کرے گا لیکن سُپردگی کا فیصلہ وہ ہم پرچھوڑتا ہے۔

خدا نے انسان کو تخلیق کیا ہے، روبوٹ نہیں بنایا، اور وہ ہمیں پروگرام نہیں بھرےگا کہ کسی خاص طریقہ سے برتاوٗ کریں کیونکہ اس نے ہمیں آزادی دی ہے کہ اپنے فیصلے خودکریں ۔۔۔۔۔۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کو چنیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی مرضی سے ہر روز اپنی زندگیاں اس کے سپرد کریں اور کہیں: ’’اِے خُدا تیری مرضی پوری ہو نہ کہ میری۔‘‘ اگر ہم دل سے یہ چاہتے ہیں تویہ چھوٹی اور سادہ دعا بے انتہا طاقت ور ہے اوریہ اس سپردگی کا اظہار ہے جیسی خُدا ہم سے چاہتا ہے۔ اگر خدا آپ سےکلام کررہا ہے اور کسی بات کےلئے آپ کو تیار کررہا ہے ، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ سپردگی  کو التوا میں نہ ڈالیں۔ اُس کے کلام کی فرمانبرداری کرنے کا فیصلہ کریں اورآج ہی اپنے آپ کو اس کے سپرد کریں۔ اس سے کہیں کہ وہ آپ کا زور بنے اور یاد رکھیں کہ اس کے وسیلہ سے آپ سب کچھ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنے آپ کو اس کے سُپرد (نذر) کرنے کا فیصلہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon