نزدیک آوٗ

نزدیک آوٗ

 خُدا کے نزدیک جاوٗ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ (یعقوب 4 : 8)

ہر شخص خدا کی قربت حاصل کرنے کی قمیت ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا، ہر شخص اس بات کے لئے تیار نہیں ہوتا کہ روحانی ترقی کے لئے درکار سرمایہ کاری کے لئے وقت نکالے۔ خدا ہم سے ہمارا سارا وقت نہیں مانگتا۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم وہ کام کریں جو ہماری نظر میں ’روحانی‘ نہیں  ہیں۔ اس نے ہمیں بدن، جان(ذہن، مرضی اور جذبات) اور روحیں عطا کی ہیں، اور وہ ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم ان تمام حصوں کی خبر گیری کریں۔

اپنے بدن کا خیال کرنے کے لئے ورزش اوراپنی جان کی خبرگیری کرنے میں کوشش اور وقت لگتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے جذبات کی حفاظت کریں؛ ہمیں خوشی اور تفریح کی ضرورت ہے۔ اور ہمیں اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ اپنے عزیزوں کی رفاقت سےلطف اندوزہوں۔ ہر روز ہمیں دماغی طور پر ترقی  اورتازگی کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری روحانی فطرت بھی ہے جس کو توجہ کی ضرورت ہے۔ متوازن اور صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پورے وجود کا خیال رکھنے کے لئے وقت نکالیں۔

میرا اِیمان ہے کہ خُدا کے ساتھ قربت کے سارے معاملہ میں وقت بہت اہم ہے۔ ہم کہتے کہ خدا کو تلاش کرنے کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں ہے لیکن سچ تویہ ہے کہ جو کام ہماری نظر میں اہم ہیں ان کو کرنے کے لئے ہم وقت نکال ہی لیتے ہیں۔اگر چہ ہم میں سےہر ایک کو ہر روز منتشر کرنے والےخیالات سے لڑنا پڑتا ہے اگر خدا کو جاننا اور اس کی آواز سننا ہمارے لئے اہم ہوگا توہم اس کے لئے وقت نکال ہی لیں گے۔ خدا کو اپنے وقت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہ کریں اس کے بجائے اس کے وقت کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالیں۔

خدا کو جاننے میں لمبا عرصہ درکار ہے۔ اس لئے اگرآپ کو فوری نتائج نہیں ملتے تو بے دل نہ ہوں۔ اپنے سارے وقت میں خُداکو عزّت دینےکے لئے پُر عزم رہیں اور آپ برکت کی فصل کاٹیں گے۔


آج آپ کے لئے خُداکا کلام:

جسمانی ورزش کی طرح مسلسل روحانی ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو یقینی طور پر نتائج حاصل ہوں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon